شعب الایمان — حدیث نمبر 3499
باب: عاشوراء کا خاص طور پر ذکر۔
تخصيص عاشوراء بالذكر
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْعَدْلُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ وَحُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ ذَكْوَانَ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ قَالَتْ : أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ عَاشُورَاءَ إِلَى قُرَى الْأَنْصَارِ الَّتِي حَوْلَ الْمَدِينَةِ : "مَنْ كَانَ أَصْبَحَ صَائِمًا فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ ، وَمَنْ كَانَ أَصْبَحَ مُفْطِرًا فَلْيَصُمْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ "
زَادَ حُمَيْدٌ : قَالَتْ : فَكُنَّا بَعْدَ ذَلِكَ نَصُومُهُ ، وَنُصَوِّمُ صِبْيَانَنَا الصِّغَارَ ، وَنَذْهَبُ بِهِمْ إِلَى الْمَسْجِدِ ، وَنَجْعَلُ لَهُمُ اللُّعْبَةَ مِنَ الْعِهْنِ ، فَإِذَا بَكَى أَحَدُهُمْ عَلَى الطَّعَامِ أَعْطَيْنَاهَا إِيَّاهُ حَتَّى يَكُونَ عِنْدَ الْإِفْطَارِ .
أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ .سیدہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عاشوراء کی صبح مدینہ کے اردگرد انصار کی بستیوں میں پیغام بھیجا: ”جس نے صبح روزے کی حالت میں کی ہو وہ اپنا روزہ پورا کرے، اور جس نے صبح بغیر روزے کے کی ہو وہ دن کے باقی حصے کا روزہ رکھے۔“
حمید رحمہ اللہ نے یہ اضافہ کیا کہ انہوں (سیدہ ربیع رضی اللہ عنہا) نے کہا: ”اس کے بعد ہم اس دن روزہ رکھتی تھیں اور اپنے چھوٹے بچوں کو بھی روزہ رکھواتی تھیں، اور انہیں مسجد لے جاتی تھیں اور ان کے لیے اون کا کھلونا بنا دیتی تھیں، پھر جب ان میں سے کوئی کھانے کے لیے روتا تو ہم وہ کھلونا اسے دے دیتیں یہاں تک کہ افطار کا وقت ہو جاتا۔“
(مصنف فرماتے ہیں:) اسے امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ دونوں نے صحیح میں بشر بن مفضل رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
• أبو محمد بن زياد هو عبد الله بن محمد بن علي بن زياد، مر
• إسحاق هو ابن راهويه الإمام.
• حميد بن مسعدة بن المبارك السامي، أو الباهلي (م ٢٤٤ هـ). صدوق. من العاشرة (م- ٤).
• خالد بن ذكوان المدني، نزيل البصرة. صدوق. من الخامسة (ع).