حدیث نمبر: 3497
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ أَتَى عَلِيًّا رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَخْبِرْنِي بِشَهْرٍ أَصُومُهُ بَعْدَ رَمَضَانَ ، قَالَ : لَقَدْ سَأَلْتَ عَنْ شَيْءٍ مَا سَمِعْتُ أَحَدًا يَسْأَلُ عَنْهُ بَعْدَ رَجُلٍ (سَمِعْتُهُ) يَسْأَلُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : "إِنْ كُنْتَ صَائِمًا شَهْرًا بَعْدَ رَمَضَانَ ، فَصُمِ الْمُحَرَّمَ فَإِنَّهُ شَهْرُ اللَّهِ وَفِيهِ يَوْمٌ تَابَ (اللَّهُ فِيهِ عَلَى) قَوْمٍ وَيُتَابُ عَلَى آخَرِينَ " .
ترجمہ

نعمان بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: ”اے امیر المومنین! مجھے بتائیے کہ رمضان کے بعد میں کون سے مہینے کے روزے رکھوں؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم نے ایسی چیز کے بارے میں پوچھا ہے کہ ایک آدمی کے سوا، جس نے اس بارے میں رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تھا، میں نے کسی کو اس کے بارے میں پوچھتے نہیں سنا۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم رمضان کے بعد کسی مہینے کے روزے رکھنا چاہتے ہو تو محرم کے روزے رکھو، کیونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے، اور اس میں ایک ایسا دن ہے جس میں اللہ نے ایک قوم کی توبہ قبول فرمائی اور دوسری قوموں کی توبہ (بھی) قبول فرمائے گا۔““

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام / حدیث: 3497
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3775
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، التعليق الرغيب (2 / 77) // ضعيف الجامع الصغير (1298) // (سنن الترمذي 741) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, عبد الرحمٰن بن إسحاق الكوفي الواسطي ضعيف (تقريب: 3799) ضعفه الجمهور,انوار الصحيفة ص 209 (سنن الترمذي 741) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 321) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 741، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1337، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1756، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) برقم: 1»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 741
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أحمد بن عبد الجبار، وعبد الرحمن بن إسحاق: ضعيفان.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 741 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´محرم کے روزے کا بیان۔`
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ان سے پوچھا: ماہ رمضان کے بعد کس مہینے میں روزہ رکھنے کا آپ مجھے حکم دیتے ہیں؟ تو انہوں نے اس سے کہا: میں نے اس سلسلے میں سوائے ایک شخص کے کسی کو پوچھتے نہیں سنا، میں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے سنا، اور میں آپ کے پاس ہی بیٹھا ہوا تھا۔ اس نے پوچھا: اللہ کے رسول! ماہ رمضان کے بعد آپ مجھے کس مہینے میں روزہ رکھنے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: " اگر ماہ رمضان کے بعد تمہیں روزہ رکھنا ہی ہو تو محرم کا روزہ رکھو، وہ اللہ کا مہینہ ہے۔ اس میں ایک دن ایسا ہے جس میں اللہ نے کچھ لوگوں پر رحمت کی ۱؎ اور اس۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 741]
اردو حاشہ:
1؎:
یعنی بنی اسرائیل کو فرعون کے مظالم سے نجات دی۔

نوٹ:
(سند میں نعمان بن سعد لین الحدیث ہیں، اور ان سے روایت کرنے والے ’’عبدالرحمن بن اسحاق بن الحارث ابو شیبہ‘‘ ضعیف ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 741 سے ماخوذ ہے۔