شعب الایمان — حدیث نمبر 3496
باب: ماہِ محرم کا خاص طور پر ذکر۔
تخصيص شهر المحرم بالذكر
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ الْفَامِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَالْحَجَبِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ . . . فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ .
قَالَ وَحَدَّثَنَا الْحَجَبِيُّ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : "أَفْضَلُ صِيَامٍ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الَّذِي تَدْعُونَهُ الْمُحَرَّمَ ، وَأَفْضَلُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْفَرِيضَةِ الصَّلَاةُ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ " .
وَكَذَا رَوَاهُ زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ ، وَجَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ وَأَخْرَجَهُمَا مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے اس مہینے کے ہیں جسے تم محرم کہتے ہو، اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز آدھی رات کی نماز ہے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک اور سند کے ساتھ بھی روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے اس مہینے کے ہیں جسے تم محرم کہتے ہو، اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات کے درمیانی حصے کی نماز ہے۔““
اسی طرح اسے زائدہ بن قدامہ اور جریر بن عبدالحمید رحمہما اللہ نے بھی عبدالملک رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور ان دونوں روایتوں کو امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں نقل کیا ہے۔
• الحجبي هو عبد الله بن عبد الوهاب، ثقة، تقدم.
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " رمضان کے مہینے کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے روزے ہیں ۱؎، اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز قیام اللیل (تہجد) ہے۔" [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1614]
➋ جو لوگ فرض نماز کی سنتوں کو تہجد سے افضل سمجھتے ہیں، وہ ان سنتوں کو فرضوں کے تابع ہونے کی وجہ سے فرضوں ہی میں شمار کرتے ہیں۔ لیکن یہ درست نہیں۔ تہجد کی نماز ہی افضل ہے۔
بعض کا خیال ہے، اس سے مراد صرف عاشورہ کا روزہ ہے، کیونکہ آپﷺ اس کا روزہ رکھتے تھے اور زیادہ روزے آپﷺ شعبان میں رکھتے تھے کیونکہ اس ماہ میں سالانہ اعمال رب العالمین کے حضور پیش کیے جاتے ہیں۔
اگر اس کا پورا محرم مراد ہوتا تو آپﷺ جب افضل روزے اس کے ہیں، اس میں روزے رکھتے، جبکہ یہ محترم مہینہ بھی ہے۔
اس سے سال کا آغاز بھی ہوتا ہے اور سال کا آغاز، اگر خیر وبرکت اور نیک کام سے ہوتو سال کے باقی مہینوں میں بھی خیر وخوبی کے دوام اور ہمیشگی کی امید ہو سکتی ہے، اہل علم کی طرف سے اس کا جواب یہ دیا جاتا ہے، آپﷺ کو محرم کی فضیلت کاعلم آخر عمر میں ہوا، یا شاید آپﷺ کو اس ماہ میں کوئی مجبوری اور عذر پیش آ جاتا ہو۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ماہ رمضان کے بعد سب سے افضل روزہ اللہ کے مہینے ۱؎ محرم کا روزہ ہے۔" [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 740]
1؎:
اللہ کی طرف اس مہینہ کی نسبت اس کے شرف و فضل کی علامت ہے، جیسے بیت اللہ اور ناقۃ اللہ وغیرہ ہیں، محرم چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے، ماہ محرم ہی سے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے روزے ہیں اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز (تہجد) ہے۔" [سنن ترمذي/أبواب السهو/حدیث: 438]
1؎:
محرم کے مہینے کی اضافت اللہ کی طرف کی گئی ہے جس سے اس مہینے کا شرف و امتیاز واضح ہوتا ہے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ماہ رمضان کے روزوں کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والے روزے محرم کے ہیں جو اللہ کا مہینہ ہے، اور فرض نماز کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والی نماز رات کی نماز (تہجد) ہے۔" [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2429]
محرم کے مہینے میں نفلی روزوں کی بڑی فضیلت ہے۔
علاوہ ازیں عاشورہ محرم اور اس کے ساتھ ایک دن اور ملا کر روزہ رکھنے کا مسئلہ ہے جس کی تفصیل آگے آ رہی ہے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: " رمضان کے روزوں کے بعد سب سے افضل روزہ کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ کے مہینے کا جسے تم لوگ محرم کہتے ہو۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1742]
فوائد و مسائل:
(1)
محرم کو اللہ کا مہینہ کہنے سے اس کے شرف و فضل کی طرف اشارہ ہے جیسے بیت اللہ، ناقة اللہ اور روح اللہ میں اللہ کی طرف نسبت شرف و فضل کے اظہار کے لئے ہے
(2)
محرم میں نفلی روزے رکھنا دوسرے مہینوں سے افضل ہے۔