شعب الایمان — حدیث نمبر 3295
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تئیسویں شاخ: روزے کا باب۔
الثالث والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الصيام
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ وَابْنُ مِلْحَانَ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ - وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ مِلْحَانَ : أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ - عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، أَنَّ مُطَرِّفًا مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ حَدَّثَهُ : أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيَّ دَعَا لَهُ بِلَبَنٍ يَسْقِيهِ فَقَالَ مُطَرِّفٌ : إِنِّي صَائِمٌ . فَقَالَ عُثْمَانُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : "الصِّيَامُ جُنَّةٌ كَجُنَّةِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْقِتَالِ " وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : "صِيَامٌ حُسْنٌ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ " .
وَمِنْهَا أَنَّهُ سَمَّاهُ صَبْرًا وَسَمَّى - فِي حَدِيثٍ آخَرَ - الصَّبْرَ ضِيَاءً .مطرف رحمہ اللہ جو بنو عامر بن صعصعہ سے تھے، بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان بن ابی العاص ثقفی رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے پینے کو دودھ منگوایا تو مطرف رحمہ اللہ نے کہا: ”میں روزے سے ہوں۔“ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’روزہ ڈھال ہے، جیسے تم میں سے کسی کی جنگ سے بچاؤ کی ڈھال ہوتی ہے۔‘ اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ بھی فرماتے ہوئے سنا: ’ہر مہینے کے تین دن کے روزے (اجر میں) اچھے (اور عمدہ) ہیں۔‘“
اور انہی (احادیث کے فوائد) میں سے یہ ہے کہ آپ ﷺ نے روزے کا نام صبر رکھا، اور ایک دوسری حدیث میں صبر کا نام ضیاء (روشنی) رکھا۔
• سعيد بن أبي هند الفزاري مولاهم. (م ١١٦ هـ). ثقة. من الثالثة (ع).
• مطرف هو ابن عبد الله بن الشخير، ثقة فاضل، مر.