شعب الایمان — حدیث نمبر 3296
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تئیسویں شاخ: روزے کا باب۔
الثالث والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الصيام
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي سَفَرٍ ، فَحَضَرَ الطَّعَامُ فَبَعَثْنَا إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَهُوَ يُصَلِّي فَجَاءَ الرَّسُولُ فَذَكَرَ أَنَّهُ صَائِمٌ ، فَوَضَعَ الطَّعَامَ لِيُؤْكَلَ ، فَجَاءَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَقَدْ كَادُوا يَفْرُغُونَ مِنْهُ ، فَتَنَاوَلَهُ ، فَجَعَلَ يَأْكُلُ ، فَنَظَرُوا إِلَى الرَّجُلِ الَّذِي أَرْسَلُوهُ إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ : مَا تَنْظُرُونَ إِلَيَّ ؟ قَدْ وَاللَّهِ أَخْبَرَنِي أَنَّهُ صَائِمٌ . قَالَ : صَدَقَ . ثُمَّ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : "صَوْمُ شَهْرِ الصَّبْرِ وَثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ صَوْمُ الدَّهْرِ " فَأَنَا صَائِمٌ فِي تَضْعِيفِ اللَّهِ وَمُفْطِرٌ فِي تَخْفِيفِهِ .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ : وَرَوَى نَحْوَ هَذَا مِنْ أَبِي ذَرٍّ .
وَرُوِّينَا فِي حَدِيثِ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : "الصَّبْرُ ضِيَاءٌ " .
وَإِنَّمَا سُمَيَّ الصِّيَامُ صَبْرًا ؛ لِأَنَّ الصَّبْرَ فِي كَلَامِ الْعَرَبِ الْحَبْسُ ، وَالصَّائِمُ يَحْبِسُ نَفْسَهُ عَنْ أَشْيَاءَ جَعَلَ اللَّهُ تَعَالَى قَوَامَ بَدَنَهِ بِهَا ، وَسُمِّيَ الصَّبْرُ ضِيَاءً لِأَنَّ الشَّهَوَاتِ إِذَا أَنْفَخَتْ بِهِ انْجَلَى مِنَ الْقَلْبِ الظَّلَامُ الْغَاشِي إِيَّاهُ بِاسْتِيلَاءِ الشَّهَوَاتِ عَلَى النَّفْسِ ، فَأَبْصَرَ مَوَاقِعَ النَّفْعِ لَهُ مِنْ عِبَادَةِ اللَّهِ تَعَالَى ، فَآثَرَهَا وَابْتَدَرَ إِلَيْهَا ، وَمَوَاقِعَ الضَّرَرِ الَّذِي يَلْحَقُهُ مِنْ مَعَاصِي اللَّهِ فَاعْتَزَلَهَا ، وَكَفَّ عَنْهَا ، وَقَدْ سَمَّاهُ فِي خَبَرٍ آخَرَ نِصْفَ صَبْرٍ .ابو عثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، کھانا حاضر ہوا تو ہم نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو بلانے کے لیے آدمی بھیجا، وہ اس وقت نماز پڑھ رہے تھے۔ قاصد آیا اور بتایا کہ وہ روزے سے ہیں، چنانچہ کھانا کھانے کے لیے رکھ دیا گیا۔ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آئے تو لوگ اس سے تقریباً فارغ ہو چکے تھے، انہوں نے کھانا لیا اور کھانے لگے۔ لوگ اس آدمی کی طرف دیکھنے لگے جسے انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا تھا، تو اس نے کہا: ”تم میری طرف کیا دیکھ رہے ہو؟ اللہ کی قسم! انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ وہ روزے سے ہیں۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا۔“ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”صبر کے مہینے کا روزہ اور ہر مہینے میں تین دن کے روزے پورے زمانے کے روزے کے برابر ہیں۔“ تو میں (روزہ رکھوں تو) اللہ کے کئی گنا اجر دینے کی بنا پر روزہ دار ہوں، اور (نہ رکھوں تو) اس کی دی ہوئی آسانی کی بنا پر روزہ چھوڑنے والا ہوں۔“
امام احمد (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسی کے مثل سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے بھی روایت کیا گیا ہے۔“
اور ہم نے سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ کی حدیث میں نبی ﷺ سے روایت کیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”صبر روشنی ہے۔“
روزے کو صبر اس لیے کہا گیا کہ عربوں کے کلام میں صبر کا معنی روک رکھنا (حبس) ہے، اور روزہ دار اپنے آپ کو ان چیزوں سے روکے رکھتا ہے جن پر اللہ تعالیٰ نے اس کے بدن کا قیام رکھا ہے۔ اور صبر کو روشنی (ضیاء) اس لیے کہا گیا کہ جب خواہشات دب جاتی ہیں تو نفس پر خواہشات کے غلبے کے سبب دل پر چھایا ہوا اندھیرا چھٹ جاتا ہے، چنانچہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں اپنے لیے نفع کے مقامات کو دیکھ لیتا ہے، انہیں ترجیح دیتا ہے اور ان کی طرف لپکتا ہے، اور اللہ کی نافرمانیوں سے اسے پہنچنے والے نقصان کے مقامات کو بھی دیکھ لیتا ہے، تو ان سے الگ ہو جاتا ہے اور ان سے باز رہتا ہے۔ اور ایک دوسری روایت میں آپ ﷺ نے اسے نصف صبر قرار دیا ہے۔
• أبو عثمان هو النهدي، عبد الرحمن بن مل.