شعب الایمان — حدیث نمبر 3187
باب: نفلی صدقہ میں (افضل کا) انتخاب۔
الاختيار في صدقة التطوع
حدیث نمبر: 3187
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلِمَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُعَاذٍ الْأَشْهَلِيِّ ، عَنْ جَدَّتِهِ ، أَنَّهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "يَا نِسَاءَ الْمُؤْمِنَاتِ لَا تَحْقِرَنَّ إِحْدَاكُنَّ لِجَارَتِهَا وَلَوْ كُرَاعُ شَاةٍ مُحْرَقًا " .ترجمہ
عمرو بن معاذ اشہلی رحمہ اللہ اپنی دادی (نانی) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے مومن عورتو! تم میں سے کوئی عورت اپنی پڑوسن (کو کچھ دینے) کو حقیر نہ سمجھے، خواہ وہ بکری کا جلا ہوا کھر ہی کیوں نہ ہو۔“