شعب الایمان — حدیث نمبر 3188
باب: نفلی صدقہ میں (افضل کا) انتخاب۔
الاختيار في صدقة التطوع
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيِّ بْنُ شَاذَانَ الْبَغْدَادِيُّ بِهَا ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ حَارِثَةَ بْنَ النُّعْمَانِ كَانَ قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ فَجَعَلَ خَيْطًا مِنْ مُصَلَّاهُ إِلَى بَابِ حُجْرَتِهِ ، وَوَضَعَ عِنْدَهُ مِكْتَلًا فِيهِ تَمْرٌ وَغَيْرُ ذَلِكَ ، وَكَانَ إِذَا سَلَّمَ الْمِسْكِينُ أَخَذَ مِنْ ذَلِكَ الْمِكْتَلِ ، ثُمَّ أَخَذَ بِالْخَيْطِ حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى بَابِ الْحُجْرَةِ حَتَّى يُنَاوِلَهُ الْمِسْكِينَ ، وَكَانَ أَهْلُهُ يَقُولُونَ لَهُ : نَحْنُ نَكْفِيكَ فَيَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : "مُنَاوَلَةُ الْمِسْكِينِ تَقِي مِيتَةَ السُّوءِ " .سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی بینائی جاتی رہی تھی تو انہوں نے اپنی جائے نماز سے لے کر اپنے حجرے کے دروازے تک ایک ڈوری باندھ لی، اور اپنے پاس ایک ٹوکری رکھ لی جس میں کھجوریں اور دوسری چیزیں ہوتی تھیں۔ جب کوئی مسکین سلام کرتا تو وہ اس ٹوکری سے (کچھ) لیتے، پھر ڈوری پکڑ کر حجرے کے دروازے تک پہنچتے اور وہ چیز مسکین کے ہاتھ میں دے دیتے۔ ان کے گھر والے ان سے کہتے: ”ہم آپ کی طرف سے یہ کام کر دیتے ہیں۔“ تو وہ فرماتے: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مسکین کے ہاتھ میں (خود) دینا بُری موت سے بچاتا ہے۔““
• يوسف بن محمد الصفار لعله يوسف بن محمد بن سابق القرشي، أبو بكر الكوفي. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٩/ ٢٨٢) يروي عن وكيع، حدثنا عنه شيوخنا. وفي طبقته "يوسف بن يعقوب الصفار" روى عنه الفسوي أيضًا، وهو من رجال الصحيحين.
• محمد بن عثمان وأبوه، لم أعرفهما.
• حارثة بن النعمان بن نفيع بن زيد الأنصاري، صحابي شهد بدرًا. راجع "الإصابة" (١/ ٢٩٨).