شعب الایمان — حدیث نمبر 3186
باب: نفلی صدقہ میں (افضل کا) انتخاب۔
الاختيار في صدقة التطوع
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ حَمْدَوَيْهِ الْفَقِيهُ بِبُخَارَى ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِيبٍ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَا حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُجَيْدٍ أَخِي ابْنِ حَارِثَةَ أَنَّ جَدَّتَهُ حَدَّثَتْهُ وَهِيَ أُمُّ بُجَيْدٍ - وَكَانَتْ زَعَمَتْ أَنَّهَا مِمَّنْ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهَا قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَاللَّهِ إِنَّ الْمِسْكِينَ لَيَقُومُ عَلَى بَابِي فَمَا أَجِدُ لَهُ شَيْئًا ، أُعْطِيَهُ إِيَّاهُ . فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "فَإِنْ لَمْ تَجِدِي شَيْئًا تُعْطِينَهُ إِيَّاهُ إِلَّا ظِلْفًا مُحْرَقًا فَادْفَعِيهِ إِلَيْهِ فِي يَدِهِ " .
لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ . وَفِي رِوَايَةِ الرُّوذْبَارِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُجَيْدٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ بُجَيْدٍ .سیدہ ام بجید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے - اور ان کا دعویٰ تھا کہ وہ ان خواتین میں سے ہیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تھی - کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! مسکین میرے دروازے پر آ کھڑا ہوتا ہے اور میرے پاس اسے دینے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اگر تمہیں اسے دینے کے لیے کچھ نہ ملے سوائے جلے ہوئے کھر کے تو وہی اس کے ہاتھ میں تھما دو۔“
یہ ابوعبداللہ (حاکم) رحمہ اللہ کی روایت کے الفاظ ہیں۔ اور روذباری رحمہ اللہ کی روایت میں ہے: عبدالرحمن بن بجید رحمہ اللہ اپنی دادی (نانی) سیدہ ام بجید رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں۔