شعب الایمان — حدیث نمبر 3112
باب: منیحہ (دودھ کے لیے جانور عاریتاً دینے) کی فضیلت میں جو وارد ہوا۔
ما جاء في فضل المنيحة
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَضْلِ الْعَسْقَلَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ .
قَالَ : وَحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا عِيسَى - وَهَذَا حَدِيثُ مُسَدَّدٍ ، وَهُوَ أَتَمُّ - عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ السَّلُولِيِّ ، قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَرْبَعُونَ خَصْلَةً أَعْلَاهُنَّ مَنِيحَةُ الْعَنْزِ مَا يَعْمَلُ عَبْدٌ بِخَصْلَةٍ مِنْهَا رَجَاءَ ثَوَابِهَا وَتَصْدِيقَ مَوْعُودِهَا إِلَّا أُدْخَلَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهَا الْجَنَّةَ " .
وَفِي حَدِيثِ مُسَدَّدٍ قَالَ حَسَّانُ : فَعَدَدْنَا مَا دُونَ مَنِيحَةِ الْعَنْزِ مِنْ رَدِّ السَّلَامِ ، وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ ، وَإِمَاطَةِ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ ، وَنَحْوِهِ فَمَا اسْتَطَعْنَا أَنْ نَبْلُغَ خَمْسَ عَشْرَةَ خَصْلَةً .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ مُسَدَّدٍ .سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چالیس خصلتیں ہیں، ان میں سب سے بلند خصلت دودھ پینے کے لیے بکری عارضی طور پر دینا ہے۔ جو بندہ بھی ان خصلتوں میں سے کسی ایک پر ثواب کی امید رکھتے ہوئے اور اس کے وعدے کو سچا جانتے ہوئے عمل کرتا ہے، اللہ عزوجل اسے اس کی بدولت جنت میں داخل فرما دیتا ہے۔“
مسدد رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ حسان رحمہ اللہ نے کہا: ”ہم نے بکری عارضی دینے کے علاوہ دیگر نیکیوں مثلاً سلام کا جواب دینا، چھینک لینے والے کو جواب دینا (یرحمک اللہ کہنا)، راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا اور اسی طرح کے دوسرے کاموں کو شمار کیا تو ہم پندرہ خصلتوں تک نہ پہنچ سکے۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں مسدد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• إبراهيم بن موسى بن يزيد التميمي، أبو إسحاق الفراء الرازي (م بعد ٢٢٠ هـ). يلقب بالصغير. ثقة حافظ. من العاشرة (ع).
تشریح، فوائد و مسائل
شاید یہ غرض ہو کہ ان کے سوا اور دوسری نیک خصلتوں میں لوگ سستی نہ کرنے لگیں۔
مترجم کہتا ہے کہ ایسی عمدہ خصلتیں جن پر جنت کا وعدہ کیاگیا ہے۔
متفرق احادیث میں چالیس بلکہ زیادہ بھی مذکور موجود ہیں۔
یہ امر دیگر ہے کہ حضرت حسان بن عطیہ کو ان سب کا مجموعی طور پر علم نہ ہوسکا۔
تفصیل مزید کے لیے کتاب شعب الایمان امام بیہقی ؒ کا مطالعہ مفید ہوگا۔
حدیث کے مطابق ان چالیس نیکیوں میں سے افضل نیکی دودھ والی بکری کا عطیہ ہے۔
ان نیکیوں کے شرف قبولیت کے لیے دو شرطیں ہیں: ٭ ان کو بجا لاتے ہوئے ثواب کی امید رکھی جائے۔
٭ اللہ کے وعدے کو سچا مان کر عمل کیا جائے۔
ان دو شرطوں کے ساتھ عمل کرنے پر اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔
رسول اللہ ﷺ باقی خصلتوں کو جانتے تھے لیکن شاید آپ نے اس غرض سے انہیں مبہم رکھا کہ لوگ خیر اور بھلائی کے دوسرے کاموں میں سستی نہ کریں۔
ایسی عمدہ خصلتیں جن پر جنت کا وعدہ کیا گیا ہے، وہ متفرق احادیث میں چالیس سے بھی زیادہ بیان ہوئی ہیں۔
تفصیل کے لیے امام بیہقی ؒ کی کتاب "شعب الایمان" کا مطالعہ مفید رہے گا۔
یہ ممکن ہے کہ حضرت حسان بن عطیہ کو ان سب خصلتوں کا مجموعی طور پر علم نہ ہو سکا ہو۔
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " چالیس خصلتیں ہیں ان میں سب سے بہتر خصلت بکری کا عطیہ دینا ہے، جو کوئی بھی ان میں سے کسی (خصلت نیک کام) کو ثواب کی امید سے اور (اللہ کی طرف سے) اپنے سے کئے ہوئے وعدے کو سچ سمجھ کر کرے گا اللہ اسے اس کی وجہ سے جنت میں داخل کرے گا۔" ابوداؤد کہتے ہیں: مسدد کی حدیث میں یہ بھی ہے کہ حسان کہتے ہیں: ہم نے بکری عطیہ دینے کے علاوہ بقیہ خصلتوں اعمال صالحہ کو گنا جیسے سلام کا جواب دینا، چھینک کا جواب دینا اور راستے سے کوئی بھی تکلیف دہ چیز ہٹا دینا وغیرہ تو ہم پندرہ خصلتوں تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1683]
➋ حدیث میں مذکور خصائل کے علاوہ ایمان کی شاخیں۔جمعہ کےروز ساعت قبولیت اور لیلۃ القدر وغیرہ کو مخفی رکھا گیا ہے۔ حکمت یہ ہے کہ مسلمان ان کی طلب وتلاش میں زیادہ سے زیادہ کوشش کرتے رہیں۔کہیں ان مخصوص اعمال ہی میں محصور ہوکر نہ رہ جایئں۔