شعب الایمان — حدیث نمبر 3113
باب: منیحہ (دودھ کے لیے جانور عاریتاً دینے) کی فضیلت میں جو وارد ہوا۔
ما جاء في فضل المنيحة
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ سَأَلْتُ طَلْحَةَ بْنَ مُصَرِّفٍ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ أَكْثَرَ مِنْ عِشْرِينَ مَرَّةً وَلَوْ كَانَ غَيْرِي قَالَ ثَلَاثِينَ مَرَّةً قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْسَجَةَ يُحَدِّثُ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "مَنْ مَنَحَ مَنِيحَةَ وَرِقٍ " أَوْ قَالَ : "مَنْ مَنَحَ وَرِقًا ، أَوْ هَدَى زُقَاقًا ، أَوْ سَقَى لَبَنًا كَانَ لَهُ كَعِدْلِ نَسَمَةٍ " أَوْ قَالَ : "رَقَبَةٍ ، وَمَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، عَشَرَ مَرَّاتٍ كَانَ لَهُ كَعِدْلِ نَسَمَةٍ أَوْ رَقَبَةٍ " .
مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ إِمْسَاكِ الْفَضْلِ وَغَيْرُهُ مُحْتَاجٌ إِلَيْهِ .سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے چاندی کا عطیہ دیا“ یا فرمایا: ”جس نے کسی کو چاندی قرض یا عطیہ کے طور پر دی، یا بھٹکے ہوئے کو راستہ بتایا، یا دودھ پلایا، تو اسے ایک جان“ یا فرمایا: ”ایک گردن (غلام آزاد کرنے) کے برابر ثواب ملے گا۔ اور جس نے دس مرتبہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» کہا“ (”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“) ”اسے ایک جان یا ایک گردن (آزاد کرنے) کے برابر ثواب ملے گا۔“
(شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں:) میں نے طلحہ بن مصرف رحمہ اللہ سے اس حدیث کے بارے میں بیس سے زیادہ مرتبہ پوچھا، اور میرے سوا کوئی اور ہوتا تو شاید تیس مرتبہ کہتا؛ انہوں نے کہا: میں نے عبدالرحمن بن عوسجہ رحمہ اللہ کو سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث بیان کرتے سنا۔
باب: ضرورت سے زائد مال کو روک رکھنے کی کراہت کا بیان، جبکہ دوسرا اس کا محتاج ہو۔