شعب الایمان — حدیث نمبر 2793
باب: فرض نماز کے لیے اذان و اقامت کی فضیلت اور مؤذنوں کی فضیلت۔
فضل الأذان والإقامة للصلاة المكتوبة وفضل المؤذنينفضل الأذان والإقامة للصلاة المكتوبة وفضل المؤذنين
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ الْأَنْصَارِيِّ ، ثُمَّ الْمَازِنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ قَالَ : " إِنِّي أَرَاكَ تُحِبُّ الْغَنَمَ وَالْبَادِيَةَ . فَإِذَا كُنْتَ فِي غَنَمِكَ أَوْ فِي بَادِيَتِكَ فَأَذَّنْتَ بِالصَّلَاةِ فَارْفَعْ صَوْتَكَ بِالنِّدَاءِ ، فَإِنَّهُ لَا يَسْمَعُ مَدَى صَوْتِ الْمُؤَذِّنِ جِنٌّ ، وَلَا إِنْسٌ وَلَا شَيْءٌ إِلَّا شَهِدَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ .عبدالرحمن بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی صعصعہ انصاری مازنی رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”میں دیکھتا ہوں کہ تمہیں بکریاں اور صحرا پسند ہے۔ تو جب تم اپنی بکریوں میں یا اپنے صحرا میں ہو اور نماز کے لیے اذان دو تو اذان میں اپنی آواز بلند کرو، کیونکہ مؤذن کی آواز کی انتہا تک جو بھی جن، انسان یا کوئی بھی چیز سنتی ہے، وہ قیامت کے دن اس کے لیے ضرور گواہی دے گی۔“ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
• عبد الرحمن بن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبي صعصعة الأنصاري المازني. ثقة. من السادسة (خ د س ق).
• وأبوه عبد الله بن عبد الرحمن ثقة. من الثالثة (خ د س ق).
تشریح، فوائد و مسائل
ان سب احادیث سےامام بخاری نے یہ نکالا کہ قراءت اورچیز ہے قرآن اورچیز ہے۔
قراءت ان صفات سے متصف ہوتی ہے اس سےمعلوم ہوا کہ وہ قاری کی صفت اورمخلوق ہے برخلاف قرآن کے کہ وہ اللہ کا کلام اورغیر مخلوق ہے۔
اس حدیث سے بلند آواز سے اذان دینے کابیان ہے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس سے ثابت کیا ہے کہ قراءت اور چیز ہے اورقرآن اور چیز ہے کیونکہ قراءت ہی بلند اور پست جیسی صفات سے متصف ہوتی ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ وہ قاری کی صفت اور مخلوق ہے جبکہ قرآن اللہ تعالیٰ کی صفت اور غیر مخلوق ہے۔
بہرحال بندوں کی آواز ان کا فعل ہے جس پر اسے ثواب کا حقدار ٹھرایا جائے گا جبکہ قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے۔
واللہ أعلم۔
اس سے جنوں کا وجود ثابت ہوا اور یہ بھی کہ جن قیامت کے دن بعض انسانوں کے اعمال خیر مثل اذان پر اللہ کے ہاں اس بندے کے حق میں خیر کی گواہی دیں گے۔
جنوں کا ذکر آنے سے باب کا مطلب ثابت ہوا۔
1۔
اس حدیث میں مؤذن کی آواز کو جنوں کے بھی سننے کا ذکر ہے۔
اس سے جنوں کا وجود ثابت ہوا۔
پھر اس حدیث میں ان کی گواہی کاذکر ہے اورگواہی اچھے عمل کی دی جاتی ہے۔
اورگواہی بھی وہ دیتا ہے جو قابل اعتماد ہو۔
اس سے ان کے اچھے ہونے کا ثبوت ہے کیونکہ شیطان کے متعلق تو پہلے ذکر ہواہے کہ وہ اذان کی آواز سن کر پادتا ہوا بھاگ جاتاہے۔
2۔
بہرحال اس حدیث سے ان کے وجود اور ان کے اچھے ہونے کاذکر ملتا ہے۔
قرآن مجید میں ہے کہ جنوں نے کہا: ﴿وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا﴾ ’’ہم میں سے کچھ نیک لوگ ہیں اور کچھ اس سے کم درجہ کے ہیں اور ہم مختلف گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں۔
‘‘ (الجن 14/72، 15)
اس آیت کریمہ سے بھی ان کے ثواب عقاب کا پتہ چلتا ہے۔
واللہ أعلم۔
عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن صعصعہ انصاری مازنی روایت کرتے ہیں کہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ میں تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم بکریوں اور صحراء کو محبوب رکھتے ہو، تو جب تم اپنی بکریوں میں یا اپنے جنگل میں رہو اور نماز کے لیے اذان دو تو اپنی آواز بلند کرو کیونکہ مؤذن کی آواز جو بھی جن و انس یا کوئی اور چیز ۱؎ سنے گی تو وہ قیامت کے دن اس کی گواہی دے گی، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ہی سنا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأذان/حدیث: 645]
➋ اذان، تلبیہ اور تکبیر، یعنی جس میں اللہ تعالیٰ کی بزرگی بیان ہو، جس قدر بھی بلند آواز سے ہوں اتنا ہی بہتر ہے۔ اذان تو ویسے بھی لوگوں کو نماز کی اطلاع دینے کے لیے ہے، اس لیے ہر ممکن حد تک بلند آواز سے ہونی چاہیے تاکہ دور دور تک اطلاع ہو سکے، نیز قیامت کے دن تمام چیزیں اس مؤذن کے ایمان کی گواہی دیں گی، مؤذن کو اور کیا چاہیے!
➌ جن بھی بنی آدم کی آواز سنتے ہیں۔
➍ مخلوق بھی ایک دوسرے کے حق میں گواہی دے گی۔
عبدالرحمٰن بن ابوصعصعہ (جو ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے زیر پرورش تھے) کہتے ہیں کہ مجھ سے ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا: جب تم صحراء میں ہو تو اذان میں اپنی آواز بلند کرو، اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: " اذان کو جنات، انسان، درخت اور پتھر جو بھی سنیں گے وہ قیامت کے دن اس کے لیے گواہی دیں گے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأذان والسنة فيه/حدیث: 723]
فوائدومسائل: (1)
جہاں انسان اکیلا ہو اور رسول اللہ ﷺ کے حکم کی تعمیل کے ارادے سے اذان کہہ کر نماز پڑھے اس کا ثواب گزشتہ احادیث میں بیان ہوچکا ہے۔
ایسے موقع پر یہ خیال ہوسکتا ہے کہ اذان کی آواز بلند کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ کوئی انسان تو سننے والا موجود نہیں جو اذان سن کر نماز باجماعت میں شریک ہونے کے لیے آ جائے۔
لیکن زیر مطالعہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسے موقع پر بھی اذان بلند آواز سے ہی کہنا مستحب ہے۔
(2)
بے جان چیزیں بھی ایک قسم کا شعور رکھتی ہیں۔
اگرچہ ہمیں اس کا احساس نہیں ہوتا۔
(3)
قیامت اور آخرت کے حالات اس دنیا کے قوانین سے مختلف ہیں۔
وہاں بے جان چیزیں بھی انسان کے حق میں یا اس کے خلاف گواہی دیں گی بلکہ خود انسان کے اعضاء بھی اس کے خلاف گواہ بن جائیں گے جیسے کہ قرآن مجید میں ہے: ﴿يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴾ (النور: 24/24)
جس دن ان کے خلاف ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ پاؤں ان کے اعما ل كي گواہی دینگے۔
اسی طرح مؤذن کے حق میں شجر وحجر گواہی دینگے۔
(4)
اللہ کے ہاں مؤذن کی شان بہت بلند ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اذان نماز باجماعت کا ذریعہ ہے یعنی بڑی نیکی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے بعض چھوٹی نیکیوں کی قدر وقیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے، ان نیکیوں کو بھی معمولی سمجھ کر ان سے بے پروائی نہیں کرنی چاہیے۔
اس مؤذن نے تال اور سرکے ساتھ گانے کی طرح اذان دی تھی، جس پر اس کویہ سرزنش کی گئی۔
پس اذان میں ایسی بلندآواز اچھی نہیں جس میں تال اورسرپیدا ہو۔
بلکہ سادی طرح بلندآواز سے مستحب ہے۔
حدیث سے جنگلوں، بیابانوں میں اذان کی آواز بلند کرنے کی فضیلت ثابت ہوئی تو وہ گڈریے اورمسلمان چرواہے بڑے ہی خوش نصیب ہیں جو اس پر عمل کریں سچ ہے دیں اذانیں کبھی یورپ کے کلیساؤں میں کبھی افریقہ کے تپتے ہوئے صحراؤں میں
(1)
اذان بآواز بلند کہنا اپنے اندر بڑی فضیلت رکھتا ہے۔
یہ حکم جنگل کی اذان میں بھی وارد ہے۔
اگر وہاں انسان نہ ہوں، تب بھی وہاں جہاں تک آواز پہنچے گی اس کو سننے والے قیامت کے دن گواہی دیں گے، لیکن اس بلند آواز میں نغمہ سرائی کا پہلو بالکل نہیں ہونا چاہیے، نیز اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اکیلا آدمی اذان دے سکتا ہے۔
سعید بن مسیب ؒ فرماتے ہیں کہ جو شخص جنگل میں نماز پڑھے تو اس کے دائیں بائیں فرشتے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہیں اور اگر اذان اور اقامت کہہ کر نماز پڑھے تو اس کے پیچھے پہاڑوں کے برابر کثیر تعداد میں فرشتے جمع ہو کر نماز پڑھتے ہیں۔
(موطأ إمام مالك، باب النداء في السفر، حدیث: 164) (2)
ایک حدیث میں ہے کہ نماز باجماعت کا ثواب پچیس گنا ہے اور اگر جنگل میں رکوع وسجود اچھی طرح کرکے پڑھے تو اسے پچاس گنا ثواب ملے گا۔
(سنن أبي داود، الصلاة، حدیث: 560)
لیکن یہ اجرو ثواب کسی اتفاقی صورت کے لیے ہے۔
ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ بلا وجہ آبادی کی مساجد کو چھوڑ کر زیادہ ثواب لینے کی نیت سے کسی جنگل کا رخ کرے اور وہاں نمازیں شروع کردے۔
اگر ایسا کرنا صحیح ہوتا تو اسلاف سے ضرور منقول ہوتا۔
والله أعلم.
➊ اذان کا اصل مقصود زیادہ سے زیادہ دور تک اسلام کا شعار اور نماز کی دعوت پہنچانا ہے اور ظاہر ہے کہ تصنع اور سُر کے ساتھ اذان کہنے میں توجہ آواز کی بلندی کی بجائے زیادہ تر نغمے اور لہجے کی طرف رہتی ہے۔ ویسے بھی تصنع اور تکلف شریعت میں مذموم ہے، فرمانِ باری تعالیٰ ہے: «قُلْ مَا اسْتَلَكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ» [ص: 86] "کہہ دے میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا اور نہ میں بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں۔" [مصنف ابن ابي شيبه 2072، ح: 2375] میں ہے کہ عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے ایک مؤذن نے اذان میں سُر لگائی تو انھوں نے کہا: "سادہ اذان کہو، ورنہ ہم سے الگ ہو جاؤ۔"
➋ «غنم» کا لفظ بھیڑ بکریوں دونوں پر بولا جاتا ہے اور «بَادِيَةٌ» کا معنی صحرا ہے جس میں آبادی نہ ہو (اس کا ترجمہ جنگل نہیں ہے)۔ [فتح الباري]
➌ عبداللہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ یتیم تھے، ابو سعید رضی اللہ عنہ کی گود میں پلے، کیونکہ ان کی والدہ نے ان سے نکاح کر لیا تھا۔ [فتح الباري]
➍ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی بات سے معلوم ہوا کہ شہر میں ہو یا صحرا میں نماز کے وقت اذان تو کہنی ہی کہنی ہے، اس لیے انھوں نے اذان کہنے کی نہیں بلکہ اذان کہتے وقت اونچی آواز کے ساتھ کہنے کی تاکید کی اور اس کی فضیلت کی حدیث بیان فرمائی۔ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بھی مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الصَّلَاةُ فِي جَمَاعَةٍ تَعْدِلُ خَمْسًا وَ عِشْرِيْنَ صَلَاةٌ، فَإِذَا صَلَّاهَا فِيْ فَلَاةٍ فَأَتَمَّ رُكُوْعَهَا وَسُجُوْدَهَا بَلَغَتْ خَمْسِيْنَ صَلَاةٌ» [أبو داود: 560، صحيح] "جماعت میں نماز پچیسں نمازوں کے برابر ہے، پھر جب اسے کسی بیابان میں پڑھے اور اس کا رکوع و سجود پورا کرے تو پچاس نمازوں کو پہنچ جاتی ہے۔" سعید بن مسیب رحمہ اللہ کا قول ہے کہ جو شخص بیابان میں نماز پڑھے اس کے دائیں طرف ایک فرشتہ اور بائیں طرف ایک فرشتہ نماز پڑھتا ہے، پھر جب اذان کہے اور اقامت کہے تو اس کے پیچھے پہاڑوں کی طرح فرشتے نماز پڑھتے ہیں۔ [الموطأ: 240، باب النداء فى السفر] مگر یہ تابعی کا قول ہے، اس سے کوئی مسئلہ یا فضیلت ثابت نہیں ہوتی۔ ہو سکتا ہے دو فرشتوں سے ان کی مراد کراماً کاتبین ہوں، مگر ان کا ساتھ نماز پڑھنا پھر بھی دلیل کا محتاج ہے۔
➎ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ صحرا میں اکیلے آدمی کا اذان کہنا مستحب (ثواب کا کام) ہے، خواہ وہاں کسی آدمی کے آ کر ساتھ ملنے کی امید نہ ہو، کیونکہ اگر نمازی نہ بھی آسکے تو ان تمام چیزوں کی شہادت تو ضرور حاصل ہو گی جن تک اس کی آواز پہنچے گی۔ [فتح الباري]
➏ "جن یا انسان یا کوئی چیز" کے الفاظ میں تمام جمادات، نباتات اور حیوانات شامل ہیں، چنانچہ ابن خزیمہ کی روایت میں ہے۔: «لا يَسْمَعُ صَوْتَهُ شَجَرٌ وَلَا مَدَرُ وَلَا حَجَرٌ وَلَا جِنَّ وَلَا إِنَّسُ إِلَّا شَهِدَ لَهُ» [صحيح ابن خزيمة: 389] "اس کی آواز جو بھی درخت یا اینٹ روڑا یا پتھر یا جن یا انسان سنے گا وہ اس کے لیے گواہی دے گا۔" اور ابو داؤد اور نسائی میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کے الفاظ یہ ہیں: «الْمُؤَذِّنُ يُغْفَرُ لَهُ مَدَى صَوْتِهِ وَيَشْهَدُ لَهُ كُلُّ رَطْبٍ وَيَابِسِ» [ابو داؤد: 515، نسائي: 645] "مؤذن کو اس کی آواز کی انتہا تک بخش دیا جاتا ہے اور ہر تر اور خشک چیز اس کے لیے شہادت دیتی ہے۔ [فتح الباري] ہر خشک و تر کی شہادت کی بات اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے ملتی جلتی ہے: «وَإِنْ مِّن شَيْءٍ إِلا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلَكِنْ لا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ» [بني إسرائيل: 44] "اور جو بھی چیز ہے وہ اللہ کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتی ہے، لیکن تم ان کی تسبیح نہیں سمجھتے۔" کیونکہ ان سب میں ادراک موجود ہے، یہ صرف زبانِ حال کی بات نہیں، کیونکہ یہ سمجھنا تو کچھ مشکل نہیں۔ [صحيح مسلم 2277] میں جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوع روایت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میں اس پتھر کو اب بھی پہچانتا ہوں جو مجھے مکہ میں بعثت سے قبل سلام کہا کرتا تھا۔" [فتح الباري] اور قیامت کے دن زمین وہ سب کچھ بتائے گی جو اس پر کیا گیا۔ سورہ زلزال میں فرمایا: «يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا» [الزلزال: 4] "اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی۔"
➐ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بھیڑ بکریوں اور صحرا بیابان سے محبت اور خصوصاً فتنے کے ایام میں وہاں چلے جانا سلف صالحین کا عمل ہے، بشرطیکہ علم سے غافل نہ رہے اور بادیہ نشینوں کی سختی طبع سے بچے، ورنہ شہر میں رہنا بہت بڑی نعمت ہے، جیسا کہ یوسف علیہ السلام نے اپنے والدین اور بھائیوں کے شہر میں آنے کو اللہ کا احسان قرار دیا: «وَقَدْ أَحْسَنَ بي إِذْ أَخْرَجَنِي مِنَ السَّجْنِ وجَاءَ بِكُمْ مِنَ البَدْهِ» [يوسف: 100] "اللہ نے مجھ پر احسان فرمایا جب اس نے مجھے قید سے نکالا اور تمھیں بادیہ سے لے آیا۔" اور تمام انبیاء علیہم السلام شہروں اور بستیوں ہی میں پیدا ہوئے اور وہیں دعوت کا کام کرتے رہے۔ [ديكهيے يوسف: 109 - القصص: 59] یاد رہے کہ فتنے کے ایام میں صحرا اور بادیہ میں بھیڑ بکریاں چرا کر زندگی گزارنے کو رہبانیت سے کوئی نسبت نہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «وَرَهْبَانِيَةَ إِبْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنَهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ» [الحديد: 27] "اور دنیا سے کنارہ کشی تو انھوں نے خود ہی ایجاد کر لی، ہم نے اسے ان پر نہیں لکھا تھا مگر اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے (انھوں نے یہ کام کیا)۔"
➑ اس حدیث سے لاؤڈ سپیکر کے استعمال کا مستحب ہونا بھی ثابت ہوا، کیونکہ آواز جتنی دور جائے گی مسلمانوں اور موذن کے حق میں مفید اور شیطان کے لیے باعث تکلیف ہے۔