ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1035
باب: اذان کی فضیلت
باب فضل الأذان
حدیث نمبر: 1035
وعن عبدِ الله بن عبدِ الرَّحْمانِ بن أَبي صَعصعة: أنَّ أَبَا سَعيد الخدريَّ - رضي الله عنه - قَالَ لَهُ: «إنِّي أرَاكَ تُحبُّ الغَنَمَ وَالبَادِيَةَ فَإذَا كُنْتَ في غَنَمِك - أَوْ بَادِيتِكَ - فَأذَّنْتَ للصَّلاَةِ، فَارْفَعْ صَوْتَكَ بِالنِّدَاءِ، فَإنَّهُ لا يَسْمَعُ مَدَى صَوْتِ المُؤذِّنِ جِنٌّ، وَلاَ إنْسٌ، وَلاَ شَيْءٌ، إِلاَّ شَهِدَ لَهُ يَومَ القِيَامَةِ» قَالَ أَبُو سَعيدٍ: سمعتُهُ مِنْ رَسولِ الله - صلى الله عليه وسلم. رواه البخاري.ترجمہ
عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی صعصعہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”میں دیکھتا ہوں کہ تم بکریوں اور جنگل (صحرا) کو پسند کرتے ہو، تو جب تم اپنی بکریوں - یا اپنے جنگل - میں ہو اور نماز کے لیے اذان دو تو اذان میں اپنی آواز بلند کرو، کیونکہ مؤذن کی آواز جہاں تک پہنچتی ہے، اسے جو بھی جن، انسان یا کوئی اور چیز سنتی ہے، وہ قیامت کے دن اس کے لیے گواہی دے گی۔“ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے یہ رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)