شعب الایمان — حدیث نمبر 2629
باب: فصل: مسجدوں کی طرف چل کر جانا۔
فصل المشي إلى المساجد
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ حَدَّثَنِي الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : خَلَتِ الْبِقَاعُ حَوْلَ الْمَسْجِدِ ، فَأَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ أَنْ يَنْتَقِلُوا قُرْبَ الْمَسْجِدِ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُمْ " إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكُمْ تُرِيدُونَ أَنْ تَنْتَقِلُوا قُرْبَ الْمَسْجِدِ " .
قَالُوا : نَعَمْ ، يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ أَرَدْنَا ذَلِكَ ، فَقَالَ : " يَا بَنِي سَلَمَةَ ، دِيَارُكُمْ تَكْتُبُ آثَارَكُمْ ، دِيَارُكُمْ تَكْتُبُ آثَارَكُمْ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مسجد کے اردگرد کی جگہیں خالی ہو گئیں، تو بنو سلمہ نے ارادہ کیا کہ مسجد کے قریب منتقل ہو جائیں، یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”مجھے خبر پہنچی ہے کہ تم مسجد کے قریب منتقل ہونا چاہتے ہو۔“
انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول! ہم نے یہی ارادہ کیا تھا۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے بنو سلمہ! اپنے گھروں ہی میں رہو، تمہارے قدموں کے نشانات لکھے جاتے ہیں، اپنے گھروں ہی میں رہو، تمہارے قدموں کے نشانات لکھے جاتے ہیں۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے محمد بن مثنیٰ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔