حدیث نمبر: 2630
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَبِيبٍ الْمَعْمَرِيُّ ، حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ ابْنِ بِنْتِ إِسْحَاقَ بْنِ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ طَرِيفِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : كَانَ بَنُو سَلَمَةَ فِي نَاحِيَةٍ مِنَ الْمَدِينَةِ فَأَرَادُوا أَنْ يَنْتَقِلُوا إِلَى قُرْبِ الْمَسْجِدِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى : ( إِنَّا نَحْنُ نُحْيِ الْمَوْتَى وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ ) .
فَدَعَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " إِنَّهُ تُكْتَبُ آثَارُكُمْ " ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْهِمُ الْآيَةَ فَتَرَكُوا .
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنو سلمہ مدینہ کے ایک کنارے میں آباد تھے، انہوں نے ارادہ کیا کہ مسجد کے قریب منتقل ہو جائیں، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿إِنَّا نَحْنُ نُحْيِ الْمَوْتَى وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ﴾ ”بے شک ہم ہی مُردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ انہوں نے آگے بھیجا اور جو نشانات پیچھے چھوڑے، ہم سب لکھتے جا رہے ہیں۔“
پھر رسول اللہ ﷺ نے انہیں بلایا اور فرمایا: ”بے شک تمہارے قدموں کے نشانات لکھے جاتے ہیں۔“ پھر آپ ﷺ نے ان کے سامنے یہ آیت پڑھی، تو انہوں نے (منتقل ہونے کا ارادہ) چھوڑ دیا۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصلاة / حدیث: 2630
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2890
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (785) (سنن الترمذي 3226) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, أبو سفيان طريف بن شهاب: ضعيف,وللحديث شواهد عند ابن ماجه (785) والبزار وابن أبي حاتم وغيرهم دون قوله: ’’تنزلت هٰذه الآية‘‘,انوار الصحيفة ص 285 (سنن الترمذي 3226) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف، ولم أجد ترجمة لشيخ الحاكم (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 354) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 3226، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 3657»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3226
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• جعفر بن محمد ابن بنت إسحاق بن يوسف الأزرق، لم أعرفه.
• إسحاق بن يوسف بن مرداس، المخزومي، أبو محمد، الواسطي، المعروف بالأزرق (م ١٩٥ هـ). ثقة. من التاسعة (ع).
• أبو سفيان طريف بن شهاب، وقيل: ابن سعد، وقيل: ابن سفيان البصري الأشل. ضعيف. من السادسة (ت ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3226 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ یس سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ بنو سلمہ (قبیلہ کے لوگ) مدینہ کے کسی نواحی علاقہ میں رہتے تھے۔ انہوں نے وہاں سے منتقل ہو کر مسجد (نبوی) کے قریب آ کر آباد ہونے کا ارادہ کیا تو یہ آیت «إنا نحن نحي الموتى ونكتب ما قدموا وآثارهم» " ہم مردوں کو زندہ کرتے ہیں اور وہ جو آگے بھیجتے ہیں اسے ہم لکھ لیتے ہیں اور (مسجد کی طرف آنے و جانے والے) آثار قدم بھی ہم (گن کر) لکھ لیتے ہیں " (یس: ۱۲) نازل ہوئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تمہارے قدم لکھے جاتے ہیں، اس لیے تم اپنے گھر نہ بدلو۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3226]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
ہم مردوں کو زندہ کرتے ہیں اور وہ جو آگے بھیجتے ہیں اسے ہم لکھ لیتے ہیں اور (مسجد کی طرف آنے وجانے والے) آثار قدم بھی ہم (گن کر) لکھ لیتے ہیں (یٓس: 12)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3226 سے ماخوذ ہے۔