شعب الایمان — حدیث نمبر 2616
باب: فصل: پانچوں نمازیں جماعت کے ساتھ، بلا عذر جماعت چھوڑنے کی کراہت، اور انہیں ترک کرنے کی سزا، پہلے مذکور کے علاوہ۔
فصل في الصلوات الخمس في الجماعة ، وما في ترك الجماعة بغير عذر من الكراهة ، وما في تركهن من العقوبة سوى ما مضى
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَوْذَبٍ الْمُقْرِئُ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الدِّينَوَرِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحِمَّانِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ ، حَدَّثَنَا الْأَسْفَاطِيُّ وَهُوَ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " مَنْ صَلَّى فِي مَسْجِدِ جَمَاعَةٍ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ، لَا تَفُوتُهُ الرَّكْعَةُ الْأُولَى مِنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ كُتِبَ لَهُ بِهَا عَتَقٌ مِنَ النَّارِ " .
وَفِي حَدِيثِ الْحِمَّانِيِّ : " مَنْ صَلَّى أَرْبَعِينَ لَيْلَةً فِي جَمَاعَةٍ " . وَالْبَاقِي سَوَاءٌ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”جس نے چالیس راتیں جماعت والی مسجد میں اس طرح نماز پڑھی کہ نمازِ عشاء کی پہلی رکعت اس سے فوت نہ ہوئی تو اس کے بدلے اس کے لیے جہنم سے آزادی لکھ دی جاتی ہے۔“
اور حمانی کی حدیث میں ہے: ”جس نے چالیس راتیں جماعت کے ساتھ نماز پڑھی“، اور باقی متن یکساں ہے۔
• محمد بن مروان الدينوري، لم أعرفه. وفي طبقته "محمد بن عبد الله بن ماهان الدينوري، مر.
• الحماني هو يحيى بن عبد الحميد، مر.
تشریح، فوائد و مسائل
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے اللہ کی رضا کے لیے چالیس دن تک تکبیر اولیٰ کے ساتھ باجماعت نماز پڑھی تو اس کے لیے دو قسم کی برات لکھی جائے گی: ایک آگ سے برات، دوسری نفاق سے برات۔" [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 241]
1؎:
مرسل یہاں منقطع کے معنی میں ہے۔
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: " جس شخص نے مسجد میں چالیس دن تک جماعت کے ساتھ نماز پڑھی، اور نماز عشاء کی پہلی رکعت فوت نہ ہوئی، تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ میں اس کے لیے جہنم سے آزادی لکھ دے گا " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 798]
چالیس رات سے مراد چالیس دن رات کی مسلسل مدت ہے۔
(2)
چالیس دن مسلسل باجماعت ادا کرنے سے اس کی عادت ہو جاتی ہے پھر آئندہ زندگی میں جماعت کی پابندی کرنے کی توفیق مل جاتی ہے جس کا نتیجہ اللہ کی رضا کا حصول اور جہنم سے آزادی ہے۔
(3)
یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک حسن ہے تاہم اس میں الفاظ (لَا تَفُوْتُهُ الرَّكعَةُ الاُوْلٰي)
اس کی نماز عشاء کی پہلی رکعت نہ چھوٹے ثابت نہیں ان الفاظ کے بغیر ان کے نزدیک یہ صحیح ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحيحة رقم: 2652)