شعب الایمان — حدیث نمبر 2612

باب: فصل: پانچوں نمازیں جماعت کے ساتھ، بلا عذر جماعت چھوڑنے کی کراہت، اور انہیں ترک کرنے کی سزا، پہلے مذکور کے علاوہ۔

فصل في الصلوات الخمس في الجماعة ، وما في ترك الجماعة بغير عذر من الكراهة ، وما في تركهن من العقوبة سوى ما مضى

حدیث نمبر: 2612
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، عَنْ طُعْمَةَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ حَبِيبٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ صَلَّى فِي جَمَاعَةٍ أَرْبَعِينَ يَوْمًا لَا تَفُوتُهُ التَّكْبِيرَةُ الْأُولَى كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بَرَاءَةً مِنَ النَّارِ وَبَرَاءَةً مِنَ النِّفَاقِ .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : " فِي كِتَابِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ وَهُوَ خَطَأٌ إِنَّمَا هُوَ حَبِيبُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ الْحَذَّاءُ أَبُو عُمَيْرَةَ " .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے چالیس دن تک جماعت کے ساتھ اس طرح نماز پڑھی کہ اس سے تکبیرِ اولیٰ فوت نہ ہوئی تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جہنم سے براءت اور نفاق سے براءت لکھ دیتا ہے۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میری کتاب میں (راوی کا نام) حبیب بن ابی ثابت (لکھا ہوا) ہے، اور یہ غلطی ہے، دراصل وہ حبیب بن ابی حبیب الحذاء ابو عمیرہ ہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصلاة / حدیث: 2612
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2872
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، التعليق الرغيب (1 / 151) ، الصحيحة (2652) (سنن الترمذي 241) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, حبيب بن أبي ثابت مدلس وعنعن,وللحديث طريق آخر ضعيف عند بحشل الواسطي في تاريخ واسط (ص 65،66),انوار الصحيفة ص 196 (سنن الترمذي 241) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه من لم أعرفه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه من لم أعرفه (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 345) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 241، والبزار فى (مسنده) برقم: 7570»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 241 | سنن ابن ماجه: 798 | شعب الإيمان: 2616
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عبد الرحمن محمد بن علي بن يحيى التميمي، لم أجد له ترجمة.
• طعمة بن عمرو الجعفري الكوفي. صدوق عابد. من السابعة (د ت).
• حبيب بن أبي حبيب البجلي، أبو عمرو البصري. ويقال: أبو عميرة. مقبول. من الرابعة (ت). أما حبيب بن أبي ثابت، أبو يحيى الكوفي، فثقة فقيه جليل من الثالثة من رجال الجماعة.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 241 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´تکبیر اولیٰ کی فضیلت کا بیان۔`
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے اللہ کی رضا کے لیے چالیس دن تک تکبیر اولیٰ کے ساتھ باجماعت نماز پڑھی تو اس کے لیے دو قسم کی برات لکھی جائے گی: ایک آگ سے برات، دوسری نفاق سے برات۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 241]
اردو حاشہ:
1؎:
مرسل یہاں منقطع کے معنی میں ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 241 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 798 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´عشاء اور فجر باجماعت پڑھنے کی فضیلت۔`
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: " جس شخص نے مسجد میں چالیس دن تک جماعت کے ساتھ نماز پڑھی، اور نماز عشاء کی پہلی رکعت فوت نہ ہوئی، تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ میں اس کے لیے جہنم سے آزادی لکھ دے گا " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المساجد والجماعات/حدیث: 798]
اردو حاشہ: (1)
  چالیس رات سے مراد چالیس دن رات کی مسلسل مدت ہے۔

(2)
چالیس دن مسلسل باجماعت ادا کرنے سے اس کی عادت ہو جاتی ہے پھر آئندہ زندگی میں جماعت کی پابندی کرنے کی توفیق مل جاتی ہے جس کا نتیجہ اللہ کی رضا کا حصول اور جہنم سے آزادی ہے۔

(3)
یہ روایت بعض حضرات کے نزدیک حسن ہے تاہم اس میں الفاظ (لَا تَفُوْتُهُ الرَّكعَةُ الاُوْلٰي)
اس کی نماز عشاء کی پہلی رکعت نہ چھوٹے ثابت نہیں ان الفاظ کے بغیر ان کے نزدیک یہ صحیح ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحيحة رقم: 2652)
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 798 سے ماخوذ ہے۔