شعب الایمان — حدیث نمبر 2615
باب: فصل: پانچوں نمازیں جماعت کے ساتھ، بلا عذر جماعت چھوڑنے کی کراہت، اور انہیں ترک کرنے کی سزا، پہلے مذکور کے علاوہ۔
فصل في الصلوات الخمس في الجماعة ، وما في ترك الجماعة بغير عذر من الكراهة ، وما في تركهن من العقوبة سوى ما مضى
حدیث نمبر: 2615
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَلَاءِ الْإِسْكَافُ ، عَنْ أَبِي عَمِيرَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَظُنُّهُ قَدْ رَفَعَهُ - قَالَ : " مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ وَالْعِشَاءَ الْآخِرَةَ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً فِي جَمَاعَةٍ لَا تَفُوتُهُ رَكْعَةٌ ، كُتِبَتْ لَهُ بَرَاءَتَانِ : بَرَاءَةٌ مِنَ النَّارِ ، وَبَرَاءَةٌ مِنَ النِّفَاقِ " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، (امام حاکم) ابو عبداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انہوں نے اسے مرفوع بیان کیا ہے، انہوں نے فرمایا: ”جس نے چالیس راتیں فجر اور عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ اس طرح پڑھی کہ اس سے کوئی رکعت فوت نہ ہوئی تو اس کے لیے دو براءتیں لکھ دی جاتی ہیں: ایک جہنم سے براءت اور دوسری نفاق سے براءت۔“