شعب الایمان — حدیث نمبر 2388
باب: فصل: مسجدوں اور بازاروں میں اس غرض سے قرآن نہ پڑھنا کہ کچھ دیا جائے اور اس کے ذریعے کھایا جائے۔
فصل في ترك قراءة القرآن في المساجد والأسواق ليعطى وليستأكل به
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ الْبَصْرِيِّ قَالَ : كَانَ رَجُلٌ يَطُوفُ وَيَقْرَأُ سُورَةَ يُوسُفَ فَيَجْتَمِعُ النَّاسُ عَلَيْهِ ، فَإِذَا فَرَغَ سَأَلَ ، فَقَالَ الْحَسَنُ : كُنْتُ مَعَ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ فَمَرَّ بِهِ السَّائِلُ فَقَامَ فَاسْتَمَعَ لِقِرَاءَتِهِ فَلَمَّا فَرَغَ سَأَلَ فَقَالَ عِمْرَانُ : ( إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ) ، اذْهَبْ بِنَا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَلْيَسْأَلِ اللَّهَ ، فَإِنَّهُ سَيَجِيءُ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ فَيَسْأَلُونَ بِهِ النَّاسَ " .خیثمہ بن ابی خیثمہ بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی طواف کرتا اور سورۂ یوسف پڑھتا تو لوگ اس کے گرد جمع ہو جاتے، پھر جب وہ فارغ ہوتا تو لوگوں سے مانگتا۔ اس پر امام حسن رحمہ اللہ نے کہا: ”میں سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا کہ اس مانگنے والے کا ان کے پاس سے گزر ہوا، وہ کھڑے ہو کر اس کی قراءت سننے لگے، پھر جب وہ فارغ ہوا تو اس نے مانگنا شروع کر دیا۔ تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے کہا: «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔“ پھر فرمایا: ”ہمیں یہاں سے لے چلو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ‘جو شخص قرآن پڑھے وہ اللہ سے مانگے، کیونکہ عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو قرآن پڑھیں گے اور اس کے ذریعے لوگوں سے مانگیں گے۔’“