شعب الایمان — حدیث نمبر 2387
باب: فصل: مسجدوں اور بازاروں میں اس غرض سے قرآن نہ پڑھنا کہ کچھ دیا جائے اور اس کے ذریعے کھایا جائے۔
فصل في ترك قراءة القرآن في المساجد والأسواق ليعطى وليستأكل به
حدیث نمبر: 2387
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ فِرَاسٍ بِمَكَّةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى قَاصٍّ قَرَأَ ثُمَّ سَأَلَ فَاسْتَرْجَعَ مِنْ ذَلِكَ ، وَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَلْيَسْأَلِ اللَّهَ بِهِ فَإِنَّهُ سَيَأْتِي قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ يَسْأَلُونَ النَّاسَ بِهِ " .ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک قصہ گو کے پاس سے گزرے جس نے قرآن پڑھا، پھر (لوگوں سے) مانگنے لگا، تو انہوں نے اس پر «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» پڑھا اور کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو شخص قرآن پڑھے وہ اس کے ذریعے سے اللہ سے مانگے، کیونکہ عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو قرآن پڑھیں گے اور اس کے ذریعے سے لوگوں سے مانگیں گے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو إسحاق إبراهيم بن أحمد بن فراس لم أعرفه.
• محمد بن صالح لم أستطع تعيينه.
• أبو أحمد هو الزبيري، محمد بن عبد الله.
• أبو إسحاق إبراهيم بن أحمد بن فراس لم أعرفه.
• محمد بن صالح لم أستطع تعيينه.
• أبو أحمد هو الزبيري، محمد بن عبد الله.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2917 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
عمران بن حصین رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک قصہ گو کے پاس سے گزرے جو قرآن پڑھ رہا تھا (پڑھ کر) وہ مانگنے لگا۔ تو انہوں نے «إنا لله وإنا إليه راجعون» پڑھا، پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا ہے جو قرآن پڑھے تو اسے اللہ ہی سے مانگنا چاہیئے۔ کیونکہ عنقریب کچھ لوگ ایسے آئیں گے جو قرآن پڑھ پڑھ کر لوگوں سے مانگیں گے۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2917]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں کلام ہے، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے، ملاحظہ ہو الصحیحة رقم: 257)
نوٹ:
(سند میں کلام ہے، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے، ملاحظہ ہو الصحیحة رقم: 257)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2917 سے ماخوذ ہے۔