شعب الایمان — حدیث نمبر 2378
باب: فصل: قرآن پڑھنے پر فخر و مباہات ترک کرنا۔
فصل في ترك المباهاة بقراءة القرآن
فَصْلٌ فِي تَرْكِ الْمُبَاهَاةِ بِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ الْعَدْلُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ : تَفَرَّقَ النَّاسُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ لَهُ نَاتِلُ أَخُو الشَّامِ : يَا أَبَا هُرَيْرَةَ حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ أَوَّلَ النَّاسِ يُقْضَى فِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَلَاثَةٌ : رَجُلٌ اسْتُشْهِدَ فَأُتِيَ بِهِ فَعَرَّفَهُ نِعْمَتَهُ فَعَرَفَهَا فَقَالَ : مَا عَمِلْتَ فِيهَا ؟ فَقَالَ : قَاتَلْتُ فِي سَبِيلِكَ حَتَّى اسْتُشْهِدْتُ . قَالَ : كَذَبْتَ إِنَّمَا أَرَدْتَ أَنْ يُقَالَ : فُلَانٌ جَرِيءٌ ، فَقَدْ قِيلَ ، فَأُمِرَ بِهِ فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ حَتَّى أُلْقِيَ فِي النَّارِ .
وَرَجُلٌ تَعَلَّمَ الْعِلْمَ وَقَرَأَ الْقُرْآنَ (فَأَتَى بِهِ) فَعَرَّفَهُ نِعَمَهُ فَعَرَفَهَا فَقَالَ : مَا عَمِلْتَ فِيهَا ؟
قَالَ : تَعَلَّمْتُ الْعِلْمَ وَقَرَأْتُ الْقُرْآنَ وَعَلَّمْتُهُ . قَالَ : كَذَبْتَ : وَإِنَّمَا أَرَدْتَ أَنْ يُقَالَ : فُلَانٌ عَالِمٌ ، فُلَانٌ قَارِئٌ فَقَدْ قِيلَ ، فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ حَتَّى أُلْقِيَ فِي النَّارِ .
وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مِنْ أَنْوَاعِ الْمَالِ فَأَتَى بِهِ فَعَرَّفَهُ (نِعَمَهُ) فَعَرَفَهَا ، فَقَالَ : مَا عَمِلْتَ فِيهَا ؟ فَقَالَ : مَا تَرَكْتُ مِنْ شَيْءٍ تُحِبَّ أَنْ أُنْفِقَ إِلَّا أَنْفَقْتُ فِيهِ لَكَ . قَالَ : كَذَبْتَ إِنَّمَا أَرَدْتَ أَنْ يُقَالَ : فُلَانٌ جَوَادٌ ، فَقَدْ قِيلَ ، فَأُمِرَ بِهِ فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ حَتَّى أُلْقِيَ فِي النَّارِ " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ خَالِدِ بْنِ الْحَارِثِ وَحَجَّاجِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ .
قَالَ الْحَلِيمِيُّ ، رَحِمَهُ اللَّهُ : " وَأَيْضًا إِنَّ قِرَاءَةَ الْقُرْآنِ عِبَادَةٌ وَالْمُبَاهَاةُ بِهَا مُرَاءَاةٌ ، وَالرِّيَاءُ فِيهَا كَالرِّيَاءِ فِي غَيْرِهَا مِنَ الْعِبَادَاتِ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ .سلیمان بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ لوگ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے منتشر ہو گئے تو ناتل شامی نے ان سے کہا: ”اے ابوہریرہ! ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو۔“ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”قیامت کے دن سب سے پہلے جن لوگوں کا فیصلہ کیا جائے گا وہ تین ہیں: ایک وہ آدمی جو شہید کیا گیا، اسے لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی نعمتیں جتلائے گا اور وہ انہیں پہچان لے گا۔ اللہ فرمائے گا: ”تو نے ان نعمتوں میں کیا عمل کیا؟“ وہ کہے گا: ”میں تیری راہ میں لڑا یہاں تک کہ شہید کر دیا گیا۔“ اللہ فرمائے گا: ”تو جھوٹ کہتا ہے، تو نے تو اس لیے جنگ کی تھی کہ کہا جائے: فلاں بڑا بہادر ہے، سو یہ کہا جا چکا۔“ پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا تو اسے منہ کے بل گھسیٹا جائے گا یہاں تک کہ جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔
اور دوسرا وہ آدمی جس نے علم سیکھا اور قرآن پڑھا، اسے لایا جائے گا تو اللہ اسے اپنی نعمتیں جتلائے گا اور وہ انہیں پہچان لے گا۔ اللہ فرمائے گا: ”تو نے ان میں کیا عمل کیا؟“
وہ کہے گا: ”میں نے علم سیکھا، قرآن پڑھا اور اسے دوسروں کو سکھایا۔“ اللہ فرمائے گا: ”تو جھوٹ کہتا ہے، تو نے تو اس لیے پڑھا تھا کہ کہا جائے: فلاں عالم ہے، فلاں قاری ہے، سو یہ کہا جا چکا۔“ چنانچہ اسے منہ کے بل گھسیٹا جائے گا یہاں تک کہ جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔
اور تیسرا وہ آدمی جسے اللہ نے ہر قسم کا مال عطا کیا تھا، اسے لایا جائے گا تو اللہ اسے اپنی نعمتیں جتلائے گا اور وہ انہیں پہچان لے گا۔ اللہ فرمائے گا: ”تو نے ان میں کیا عمل کیا؟“ وہ کہے گا: ”میں نے کوئی ایسا مصرف نہیں چھوڑا جس میں خرچ کرنا تجھے پسند ہو مگر میں نے تیرے لیے اس میں خرچ کیا۔“ اللہ فرمائے گا: ”تو جھوٹ کہتا ہے، تو نے تو اس لیے خرچ کیا تھا کہ کہا جائے: فلاں بڑا سخی ہے، سو یہ کہا جا چکا۔“ پھر اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا تو اسے منہ کے بل گھسیٹا جائے گا یہاں تک کہ جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”صحیح“ میں خالد بن حارث اور حجاج بن محمد کی حدیث سے، انہوں نے ابن جریج سے روایت کیا ہے۔
امام حلیمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”نیز قرآن کی تلاوت عبادت ہے اور اس کے ذریعے فخر جتانا ریاکاری ہے، اور اس میں ریاکاری ویسی ہی ہے جیسی دوسری عبادات میں ریاکاری۔ واللہ اعلم۔“
• يونس بن يوسف بن حماس، وقيل: يوسف بن يونس. ثقة عابد. من السادسة.
تشریح، فوائد و مسائل
الناتل: آگے بڑھنے والا، اس سے مراد ناتل بن قیس جزامی ہے، جو فلسطینی تھا۔
فوائد ومسائل: جن اعمال کو شہرت و نمودونمائش کے لیے کیا جاتا ہے، ان میں سب سے پہلے شہید، عالم اور مالدار کے متعلق فیصلہ ہو گا اور ارکان دین، عبادات میں سے سب سے پہلے نماز کے بارے میں فیصلہ ہو گا اور ظلم و ستم کے کاموں میں سے سب سے پہلے خون (قتل)
کا فیصلہ ہو گا، اس طرح ہر جگہ اضافی اولیت مراد ہے، کیونکہ ہر چیز کی اولیت اس کی انواع کے اعتبار سے ہوتی ہے اور ان تینوں کو جھوٹ کہا گیا ہے، کیونکہ یہ باتیں خلاف واقعہ تھیں، یہ معصیت ہے یا نہیں، اس سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے اور اس حدیث میں جن تین اعمال کا ذکر ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کی راہ میں جان اور مال کی قربانی اور علم دین کی تحصیل و تعلیم اور قرآن مجید کی تلاوت، یہ تینوں اعلیٰ درجہ کے عمل ہیں، لیکن اعمال کی روح اور جان اخلاص نیت ہے، اگر اخلاص نیت کے ساتھ یہ عمل ہوں تو پھر بلاشبہ ان کا صلہ جنت کے اعلیٰ درجات اور اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی ہے، لیکن یہی اعمال جب دکھلاوے اور شہرت و ناموری کے حصول کے لیے کئے گئے، تو یہ سنگین گناہ ٹھہرے اور سب سے پہلے جہنم میں جھونکے جانے کا باعث بنے، لیکن اگر ایک انسان نیک عمل اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے حصول کے جذبہ کے تحت خلوص نیت سے کرتا ہے اور اس نیک عمل کی شہرت ہو جاتی ہے اور لوگ اس کی تعریف و توصیف کرتے ہیں اور اس سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں، تو یہ بھی اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے آخرت میں ملنے والے اصل انعام واکرام سے پہلے اس دنیا میں نقد صلہ اور اس بندہ کی اللہ کے ہاں مقبولیت و محبوبیت کی ایک علامت اور اس کے لیے خوش خبری ہے، جیسا کہ مسلم شریف میں ہی آگے ایک روایت آرہی ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا، بتلایئے، ایک آدمی نیکی کا کام کرتا ہے اور لوگ اس کی وجہ سے اس کی تعریف کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: "یہ مومن کو جلد (دنیا میں)
حاصل ہونے والی خوش خبری ہے اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے سنن ترمذی میں ایک روایت ہے، کہ ایک آدمی نے کہا، اے اللہ کے رسول! انسان ایک خیر کا کام کرتا ہے اور اس پر خوش ہوتا ہے اور جب لوگوں کو اس کی نیکی کی اطلاع ملتی ہے، تو وہ اس پر خوش ہوتا ہے، (کہ لوگوں کو میری اچھی بات کی خبر ہوئی)
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس کو دو اجر ملیں گے، ایک اجر پوشیدگی اور اخفاء کا اور دوسرا اجر علانیہ اور اظہار کا۔
‘‘
«. . . وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «إِن أول النَّاس يقْضى عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ اسْتُشْهِدَ فَأُتِيَ بِهِ فَعَرَّفَهُ نِعَمَهُ فَعَرَفَهَا قَالَ فَمَا عَمِلْتَ فِيهَا؟ قَالَ قَاتَلْتُ فِيكَ حَتَّى اسْتُشْهِدْتُ قَالَ كَذَبْتَ وَلَكِنَّكَ قَاتَلْتَ لِأَنْ يُقَالَ جَرِيءٌ فَقَدْ قِيلَ ثُمَّ أَمر بِهِ فسحب على وَجهه حَتَّى ألقِي فِي النَّارِ وَرَجُلٌ تَعَلَّمَ الْعِلْمَ وَعَلَّمَهُ وَقَرَأَ الْقُرْآنَ فَأُتِيَ بِهِ فَعَرَّفَهُ نِعَمَهُ فَعَرَفَهَا قَالَ فَمَا عَمِلْتَ فِيهَا قَالَ تَعَلَّمْتُ الْعِلْمَ وَعَلَّمْتُهُ وَقَرَأْتُ فِيكَ الْقُرْآنَ قَالَ كَذَبْتَ وَلَكِنَّكَ تَعَلَّمْتَ الْعلم ليقال عَالِمٌ وَقَرَأْتَ الْقُرْآنَ لِيُقَالَ هُوَ قَارِئٌ فَقَدْ قِيلَ ثُمَّ أُمِرَ بِهِ فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ حَتَّى أُلْقِيَ فِي النَّارِ وَرَجُلٌ وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَأَعْطَاهُ مِنْ أَصْنَافِ الْمَالِ كُلِّهِ فَأُتِيَ بِهِ فَعَرَّفَهُ -[72]- نِعَمَهُ فَعَرَفَهَا قَالَ فَمَا عَمِلْتَ فِيهَا؟ قَالَ مَا تَرَكْتُ مِنْ سَبِيلٍ تُحِبُّ أَنْ يُنْفَقَ فِيهَا إِلَّا أَنْفَقْتُ فِيهَا لَكَ قَالَ كَذَبْتَ وَلَكِنَّكَ فَعَلْتَ لِيُقَالَ هُوَ جَوَادٌ فَقَدْ قِيلَ ثُمَّ أُمِرَ بِهِ فَسُحِبَ عَلَى وَجْهِهِ ثُمَّ أُلْقِيَ فِي النَّارِ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ . . .»
". . . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "قیامت کے دن سب سے پہلے شہید کا فیصلہ کیا جائے گا۔ میدان محشر میں اللہ کے سامنے لایا جائے گا ,اللہ تعالیٰ اپنی نعمتوں کی پہچان کرائے گا۔ وہ پہچان لے گا۔ تب اللہ تعالیٰ فرمائے گا تم نے ان نعمتوں کے مقابلہ میں کیا عمل کیا اور اس کے شکریہ میں کیا کیا؟ شہید جواب دے گا میں نے تیری راہ میں جہاد کیا یہاں تک کہ میں شہید کر دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا «كذبت» تو جھوٹ بکتا ہے (میری راہ میں میری خشنودی کے لۓ جہاد نہیں کیا ہے۔" بلکہ اس لیے قتال و جہاد کیا ہے تاکہ لوگ کہیں کہ فلاں شخص کیسا بہادر اور پہلوان ہے۔ فقد «قيل» پس تو یہ کہا گیا اور دنیا میں تیری بڑی تعریف و توصیف کی گئی۔ پس حکم دیا جائے گا اور اس کو منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ دوسرے قاری اور عالم کا حساب لیا جائے گا جب وہ اللہ کے سامنے پیش ہو گا اللہ تعالیٰ اس کو اپنی نعمتوں کی پہچان کرائے گا۔ وہ پہچان لے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماۓ گا۔ «كذبت» تو جھوٹ بولتا ہے تم نے یہ کام میرے لیے نہیں کیا ہے بلکہ اس لیے کیا ہے تاکہ تجھے عالم و قاری کہا جائے۔ لہٰذا تیرا مقصد پورا ہو گیا۔ اس کو بھی منہ کے بل گھسیٹ کر دوزخ میں ڈال دیا جائے گا، پھر ایک سخی کو لایا جائے گا۔ جس کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری دولت اور ہر قسم کا مال دے رکھا تھا وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہو گا۔ اللہ تعالیٰ اس سے بھی اپنی نعمتوں کا پہچان کرائے گا۔ وہ پہچان لے گا۔ اللہ تعالیٰ فرماۓ گا۔ " «كذبت» تو جھوٹ کہتا ہے بلکہ اس لیے خرچ کیا ہے تاکہ لوگ کہیں کہ فلاں آدمی سخی ہے۔ تجھے یہ کہا گیا پس حکم دیا جاۓ گا, اور منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں پھینک دیا جاۓ گا۔ اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔ . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْعِلْمِ: 205]
[صحيح مسلم 4923]
فقہ الحدیث:
➊ ریا (دکھاوا) ایسا بڑا گناہ ہے جو تمام نیکیوں کو ختم کر دیتا ہے، لہٰذا ہر شخص کو اس سے بچنا چاہئے، چاہے عالم ہو یا مجاہد و سخی، ورنہ ہر عبادت اور ہر عمل رائیگاں و باطل ہو جائے گا۔
◄ مولانا محمد سلیمان کیلانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کی شرح میں لکھا ہے: "عمل خواہ کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو جب تک اس میں نیت کا اخلاص نہ ہو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وہ مقبول نہیں ہوتا، نمود و نمائش سے عمل ضائع ہو جاتا ہے۔ اس کی مثال یوں سمجھئے کہ ایک آدمی اگر زید کے گھر جا کر اس کا کوئی کام کرے تو اجرت بھی اس سے اسے لینی چاہئے۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ کام تو زید کا کرے اور اجرت عمرو سے مانگے۔ اسی طرح جس نے اللہ تعالیٰ کے لیے کام کیا تو وہ اللہ تعالیٰ سے مزدوری کا حقدار ہے اور جس نے کام تو کیا ہو دنیا کو خوش کرنے کے لئے اور آفرین حاصل کرنے کے لئے لیکن ثواب کی توقع اللہ تعالیٰ سے رکھے تو یہ بالکل باطل ہے۔۔۔" [حواشي مشكوٰة ج1 ص245، 246 ح196]
➋ اعمال صالحہ کے مقبول ہونے کی دو شرطیں ضروری ہیں: اول:
صرف اللہ کی رضامندی کے لئے پورے خلوص کے ساتھ عمل کیا جائے۔
دوم:
کتاب و سنت کے مطابق عمل ہو اور ہر قسم کی بدعات سے بچا جائے۔
➌ بعض روایتوں میں آیا ہے کہ لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خون (یعنی قتل) کے مقدمات کا فیصلہ ہو گا۔ ديكهئے: [صحيح بخاري: 6533، صحيح مسلم: 1678]
◄ ان روایات کے درمیان تطبیق اس طرح ہے کہ ریا اور دکھاوے والوں میں سب سے پہلے مقتول، عالم اور سخی مالدار کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا، مظالم میں سب سے پہلے قتل کے فیصلے ہوں گے اور عبادات میں سب سے پہلے نماز کا حساب ہو گا۔ «والله اعلم»