شعب الایمان — حدیث نمبر 2377
باب: فصل: جب ساتھیوں کو تکلیف نہ ہو، یا آدمی اکیلا ہو، یا لوگ سن رہے ہوں تو بلند آواز سے قرآن پڑھنا۔
فصل في رفع الصوت بالقرآن إذا لم يتأذ به أصحابه أو كان وحده أو كانوا يستمعون له
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْكَارِزِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ حَنْظَلَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : " مَنْ قَرَأَ سُورَةَ آلِ عِمْرَانَ فَهُوَ غَنِيٌّ " .
قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ وَحَدَّثَنَا الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، حَدَّثَنَا جَابِرٌ ، قَبْلَ أَنَ يَقَعَ فِيمَا وَقَعَ فِيهِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ : " نِعْمَ كَنْزُ الصُّعْلُوكِ سُورَةُ آلِ عِمْرَانَ يَقُومُ بِهَا مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ " .
قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ : وَمِنْهُ الْحَدِيثُ الْآخَرُ : " مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَرَأَى أَنَّ أَحَدًا أُعْطِيَ أَفْضَلَ مِمَّا أُعْطِيَ فَقَدْ عَظَّمَ صَغِيرًا وَصَغَّرَ عَظِيمًا " .سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس نے سورۂ آل عمران پڑھی وہ مال دار ہے۔“
ابو عبید رحمہ اللہ نے کہا: ”اور ہمیں اشجعی نے مسعر کے واسطے سے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں جابر نے اس سے پہلے کہ وہ اس (جرح) میں پڑتے جس میں پڑ گئے، شعبی رحمہ اللہ سے بیان کیا، انہوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے فرمایا: “فقیر و نادار کا بہترین خزانہ سورۂ آل عمران ہے، وہ رات کے آخری حصے میں اس کے ساتھ قیام کرتا ہے۔”“
ابو عبید رحمہ اللہ نے کہا: ”اور اسی سے متعلق دوسری حدیث ہے: “جس نے قرآن پڑھا، پھر یہ خیال کیا کہ کسی کو اس سے بہتر چیز دی گئی ہے جو اسے دی گئی ہے تو اس نے ایک چھوٹی چیز کو بڑا اور بڑی چیز کو چھوٹا سمجھ لیا۔”“
• سليم بن حنظلة هو سليم بن أسرد بن حنظلة، أبوالشعثاء المحاربي (م ٨٣ هـ). ثقة. من كبار الثالثة.