شعب الایمان — حدیث نمبر 2170
باب: آیت الکرسی کا خاص طور پر ذکر۔
تخصيص آية الكرسي بالذكر
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ ، حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : وَكَّلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِزَكَاةِ رَمَضَانَ ، فَكُنْتُ أَحْفَظُهَا ، فَأَتَانِي آتٍ مِنَ اللَّيْلِ فَجَعَلَ يَحْثُو مِنْ ذَلِكَ الطَّعَامِ فَأَخَذْتُهُ - " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي إِطْلَاقِهِ وَعَوْدِهِ ثَلَاثَ لَيَالٍ إِلَى أَنْ قَالَ - قُلْتُ لَأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " دَعْنِي ، فَإِنِّي لَا أَعُودُ وَأُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ يَنْفَعُكَ اللَّهُ بِهَا ، قَالَ : وَمَا هِيَ ؟ قَالَ : إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشَكَ فَاقْرَأْ بِهَذِهِ الْآيَةِ ( اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ) حَتَّى تَخْتِمَهَا فَإِنَّهُ لَنْ يَزَالَ عَلَيْكَ مِنَ اللَّهِ حَافِظٌ وَلَا يَقْرَبُكَ شَيْطَانٌ حَتَّى تُصْبِحَ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّهُ قَدْ صَدَقَكَ وَهُوَ كَذُوبٌ ، أَتَدْرِي مَنْ تُخَاطِبُ مُنْذُ ثَلَاثِ لَيَالٍ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ : " ذَاكَ شَيْطَانٌ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ قَالَ : وَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، وَقَدْ أَخْرَجْنَاهُ فِي كِتَابِ الدَّعَوَاتِ وَدَلَائِلِ النُّبُوَّةِ بِتَمَامِهِ . .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے رمضان کی زکاۃ (صدقۂ فطر کے مال) کی حفاظت پر مقرر فرمایا، چنانچہ میں اس کی نگرانی کرتا تھا، پھر رات کے وقت ایک آنے والا میرے پاس آیا اور اس غلے میں سے لپ بھر بھر کر اٹھانے لگا تو میں نے اسے پکڑ لیا۔ (پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی کہ اسے چھوڑ دیا گیا اور وہ تین راتیں آتا رہا، یہاں تک کہ انہوں نے کہا:) میں نے کہا: ”میں تجھے ضرور رسول اللہ ﷺ کے پاس لے جاؤں گا۔“ تو اس نے کہا: ”مجھے چھوڑ دو، میں پھر نہیں آؤں گا، اور میں تمہیں چند کلمات سکھاتا ہوں جن سے اللہ تمہیں نفع دے گا۔“ میں نے پوچھا: ”وہ کیا ہیں؟“ اس نے کہا: ”جب تم اپنے بستر پر آؤ تو یہ آیت ﴿اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾ آخر تک پڑھ لیا کرو، کیونکہ اللہ کی طرف سے تم پر ایک نگہبان مقرر رہے گا اور صبح تک کوئی شیطان تمہارے قریب نہیں آئے گا۔“ (پھر راوی نے حدیث ذکر کی یہاں تک کہ) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے تم سے سچ کہا ہے حالانکہ وہ بڑا جھوٹا ہے۔ اے ابوہریرہ! کیا تم جانتے ہو کہ تین راتوں سے تم کس سے مخاطب تھے؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شیطان تھا۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں روایت کیا ہے، انہوں نے کہا: ”عثمان بن ہیثم رحمہ اللہ نے کہا“، اور ہم اسے ”کتاب الدعوات“ اور ”دلائل النبوۃ“ میں مکمل بیان کر چکے ہیں۔
• عوف هو ابن أبي جميلة الأعرابي ثقة، مر.
تشریح، فوائد و مسائل
جیسے اس میں سے کوئی اٹھا کر لے گیا ہو۔
انہوں نے آنحضرت ﷺ سے اس کی شکایت کی۔
آپ نے فرمایا کیا تو اس کو پکڑنا چاہتا ہے؟ تو یوں کہہ سبحان من سخرك لمحمد ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے یہی کہا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ میرے سامنے کھڑا ہوا ہے۔
میں نے اس کو پکڑ لیا۔
(وحیدی)
معاذ بن جبل ؓ کی روایت میں اتنا زیادہ ہے اور اٰمن الرسول سے اخیر سورۃ تک۔
اس میں یوں ہے کہ صدقہ کی کھجور آنحضرت ﷺ نے میری حفاظت میں دی تھی۔
میں جو دیکھوں تو روز بروز وہ کم ہو رہی ہے۔
میں نے آنحضرت ﷺ سے اس کا شکوہ کیا، آپ نے فرمایا، یہ شیطان کا کام ہے۔
پھر میں اس کو تاکتا رہا۔
وہ ہاتھی کی صورت میں نمودار ہوا۔
جب دروازے کے قریب پہنچا تو دراڑوں میں سے صورت بدل کر اند رچلا آیا اور کھجوروں کے پاس آکر اس کے لقمے لگانے لگا۔
میں نے اپنے کپڑے مضبوط باندھے اور اس کی کمر پکڑی، میں نے کہا اللہ کے دشمن تو نے صدقہ کی کھجور اڑادی۔
دوسرے لوگ تجھ سے زیادہ اس کے حقدار تھے۔
میں تو تجھ کو پکڑ کر آنحضرت ﷺ کے پاس لے جاؤں گا۔
وہاں تیری خوب فضیحت ہوگی۔
ایک روایت میں یوں ہے کہ میں نے پوچھا تو میرے گھر میں کھجور کھانے کے لیے کیوں گھسا۔
کہنے لگا میں بوڑھا، محتاج، عیالدار ہوں اور نصیبین سے آرہا ہوں۔
اگر مجھے کہیں اور کچھ مل جاتا تو میں تیرے پاس نہ آتا۔
اور ہم تمہارے ہی شہر میں رہا کرتے تھے۔
یہاں تک کہ تمہارے پیغمبر صاحب ہوئے۔
جب ان پر یہ دو آیتیں اتریں تو ہم بھاگ گئے۔
اگر تو مجھ کو چھوڑ دے تو میں وہ آتیں تجھ کو سکھلا دوں گا۔
میں نے کہا اچھا۔
پھر اس نے آیت الکرسی اور اٰمن الرسول سے سورۃ بقرۃ کے اخیر تک بتلائی (فتح)
نسائی کی روایت میں ابی بن کعب ؓ سے یوں روایت ہے۔
میرے پاس کھجور کا ایک تھیلا تھا۔
اس میں سے روز کھجور کم ہو رہی تھی۔
ایک دن میں نے دیکھا، ایک جوان خوبصورت لڑکا وہاں موجود ہے۔
میں نے پوچھا تو آدمی ہے یا جن ہے۔
وہ کہنے لگا میں جن ہوں۔
میں نے اس سے پوچھا کہ ہم تم سے کیسے بچیں؟ اس نے کہا آیت الکرسی پڑھ کر۔
پھر آنحضرت ﷺ سے اس کا ذکر آیا۔
آپ نے فرمایا: اس خبیث نے سچ کہا۔
معلوم ہوا جس کھانے پر اللہ کا نام نہ لیا جائے اس میں شیطان شریک ہو جاتے ہیں۔
اور شیطان کا دیکھنا ممکن ہے جب وہ اپنی خلقی صورت بدل لے۔
(وحیدی)
حافظ صاحب فرماتے ہیں: وَفِي الْحَدِيثِ مِنَ الْفَوَائِدِ غَيْرِ مَا تَقَدَّمَ أَنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ يَعْلَمُ مَا يَنْتَفِعُ بِهِ الْمُؤْمِنُ وَأَنَّ الْحِكْمَةَ قَدْ يَتَلَقَّاهَا الْفَاجِرُ فَلَا يَنْتَفِعُ بِهَا وَتُؤْخَذُ عَنْهُ فَيَنْتَفِعُ بِهَا وَأَنَّ الشَّخْصَ قَدْ يَعْلَمُ الشَّيْءَ وَلَا يَعْمَلُ بِهِ وَأَنَّ الْكَافِرَ قَدْ يَصْدُقُ بِبَعْضِ مَا يَصْدُقُ بِهِ الْمُؤْمِنُ وَلَا يَكُونُ بِذَلِكَ مُؤْمِنًا وَبِأَنَّ الْكَذَّابَ قَدْ يَصْدُقُ وَبِأَنَّ الشَّيْطَانَ مِنْ شَأْنِهِ أَنْ يَكْذِبَ وَأَنَّهُ قَدْ يَتَصَوَّرُ بِبَعْضِ الصُّوَرِ فَتُمْكِنُ رُؤْيَتُهُ وَأَنَّ قَوْلَهُ تَعَالَى إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا ترونهم مَخْصُوصٌ بِمَا إِذَا كَانَ عَلَى صُورَتِهِ الَّتِي خُلِقَ عَلَيْهَا وَأَنَّ مَنْ أُقِيمَ فِي حِفْظِ شَيْءٍ سُمِّيَ وَكِيلًا وَأَنَّ الْجِنَّ يَأْكُلُونَ مِنْ طَعَامِ الْإِنْسِ وَأَنَّهُمْ يَظْهَرُونَ لِلْإِنْسِ لَكِنْ بِالشَّرْطِ الْمَذْكُورِ وَأَنَّهُمْ يَتَكَلَّمُونَ بِكَلَامِ الْإِنْسِ وَأَنَّهُمْ يَسْرِقُونَ وَيَخْدَعُونَ وَفِيهِ فَضْلُ آيَةِ الْكُرْسِيِّ وَفَضْلُ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ وَأَنَّ الْجِنَّ يُصِيبُونَ مِنَ الطَّعَامِ الَّذِي لَا يُذْكَرُ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ الخ (فتح الباري)
یعنی اس حدیث میں بہت سے فوائد ہیں۔
جن میں سے ایک یہ کہ شیطان ایسی باتیں بھی جانتا ہے جن سے مومن فائدہ اٹھا سکتا ہے اور کبھی حکمت کی باتیں فاجر کے منہ سے بھی نکل جاتی ہے۔
وہ خود تو ان سے فائدہ نہیں اٹھاتا مگر دوسرے اس سے سبق حاصل کرسکتے ہیں۔
اور نفع حاصل کرسکتے۔
اور بعض آدمی کچھ اچھی بات جانتے ہیں مگر خود اس پر عمل نہیں کرتے۔
اور بعض کافر ایسی قابل تصدیق بات کہہ دیتے ہیں جیسی اہل ایمان مگر وہ کافر اس سے مومن نہیں ہوجاتے۔
اور بعض دفعہ جھوٹوں کی بھی تصدیق کی جاسکتی ہے اور شیطان کی شان ہی یہ ہے کہ اسے جھوٹا کہا جائے اور یہ کہ جسے کسی چیز کی حفاظت پر مقرر کیا جائے اسے وکیل کہا جاتا ہے۔
اور یہ کہ جنات انسانی غدائیں کھاتے ہیں۔
اور وہ انسانوں کے سامنے ظاہر بھی ہوسکتے ہیں لیکن اس شرط کے ساتھ جو مذکور ہوئی اور یہ بھی کہ وہ انسانی زبانوں میں کلام بھی کرسکتے ہیں۔
اور وہ چوری بھی کرسکتے ہیں۔
اور وہ دھوکہ بازی بھی کرسکتے ہیں اور اس میں آیت الکرسی اور آخر سورۃ بقرہ کی بھی فضلیت ہے اور یہ بھی کہ شیطان اس غذا کو حاصل کرلیتے ہیں۔
جس پر اللہ کا نام نہیں لیا جاتا۔
آج 20ذی الحجہ1389ھ میں بوقت مغرب مقام ابراہیم کے پاس یہ نوٹ لکھا گیا۔
نیز آج 5 صفر1389ھ کو مدینہ طیبہ حرم نبوی میں بوقت فجر اس پر نظر ثانی کی گئی۔
ربنا تقبل منا و اغفرلنا إن نسینا أو أخطأنا۔
آمین
(1)
اس سے ملتا جلتا واقعہ پانچ چھ جلیل القدر صحابۂ کرام ؓ کے ساتھ بھی پیش آیا،چنانچہ روایات میں حضرت ابی بن کعب، حضرت ابو ایوب انصاری، حضرت ابو اسید انصاری اور حضرت زید بن ثابت ؓ کا ذکر ملتا ہے۔
ایک روایت میں ہے کہ شیطان نے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے کہا: میں نصیبین سے آرہا ہوں، اگر مجھے کہیں سے کچھ مل جاتا تو میں تمہارے پاس نہ آتا، حقیقت یہ ہے کہ ہم تمھارے ہی شہر میں رہا کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کے رسول حضرت محمد ﷺ تشریف لائے۔
جب ان پر دو آیات نازل ہوئیں تو ہم یہاں سے بھاگ گئے ہیں۔
اگر تو مجھے چھوڑ دے تو وہ آیات تجھے بتادوں گا۔
پھر اس نے آیت الکرسی اور سورۂ بقرہ کی آخری آیات اٰمن الرسول سے آخر سورت تک کی نشاندہی کی۔
(فتح الباري: 615/4) (2)
یہ حدیث امام بخاری ؒ کے قائم کردہ عنوان کے عین مطابق ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ کی طرف سے حضرت ابو ہریرہ ؓ فطرانے کی حفاظت کےلیے بطور وکیل تعینات تھے۔
جب شیطان نے غلے سے کچھ لیا تو حضرت ابو ہریرہ ؓ خاموش رہے اور اسے کچھ نہ کہا، پھر جب رسول اللہ ﷺ کے حضور معاملہ پیش ہوا تو آپ نے اس کا نوٹس نہ لیا تو گویا آپ کی طرف سے یہ اجازت تھی اور قرض کی صورت بایں طور ہے کہ وہ غلہ فطرانے کا تھا۔
جب چور نے اسے لیا اور اپنی محتاجی کا عذر پیش کیا تو اسے چھوڑ دیا گیا تو گویا یہ غلہ اسے تقسیم ہونے کے وقت تک قرض دیا گیا کیونکہ صحابۂ کرام ؓ فطرانہ تقسیم سے تین دن پہلے جمع کرتے تھے۔
پھر اسے تقسیم کرتے تھے اس حدیث سے حافظ ابن حجر ؒ نے متعدد فوائد اخذ کیے ہیں جو پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
0(فتح الباري: 616/4)