شعب الایمان — حدیث نمبر 2171
باب: آیت الکرسی کا خاص طور پر ذکر۔
تخصيص آية الكرسي بالذكر
حدیث نمبر: 2171
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " سُورَةُ الْبَقَرَةِ فِيهَا آيَةٌ سَيِّدَةُ آيِ الْقُرْآنِ ، لَا تُقْرَأُ فِي بَيْتٍ فِيهِ شَيْطَانٌ إِلَّا خَرَجَ مِنْهُ ، آيَةُ الْكُرْسِيِّ " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سورۃ البقرہ میں ایک آیت ہے جو قرآن کی تمام آیات کی سردار ہے، جس گھر میں شیطان ہو اور وہاں اسے پڑھا جائے تو وہ اس میں سے نکل جاتا ہے، (وہ) آیت الکرسی ہے۔“