حدیث نمبر: 2157
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ دُحَيْمٌ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُرَشِيِّ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ ، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " يُؤْتَى بِالْقُرْآنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَأَهْلِهِ الَّذِينَ كَانُوا يَعْمَلُونَ بِهِ تَقْدُمُهُمْ سُورَةُ الْبَقَرَةِ وَآلِ عِمْرَانَ " قَالَ : ضَرَبَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةَ أَمْثَالٍ مَا نَسِيتُهُنَّ بَعْدُ قَالَ : " كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ ، أَوْ ظُلَّتَانِ سَوْدَاوَانِ بَيْنَهُمَا سُوَرٌ ، أَوْ كَأَنَّهُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ يُحَاجَّانِ عَنْ صَاحِبِهِمَا " .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ بْنُ مُسْلِمٍ ، فَذَكَرَهُ - بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : سَمِعْتُ النَّوَّاسَ بْنَ سَمْعَانَ الْكِلَابِيَّ يَقُولُ ، وَقَالَ : " بَيْنَمَا شَرَقٌ أَوْ كَأَنَّهُمَا حِزْقَانِ مِنْ طَيْرٍ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ .
ترجمہ

سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن قرآن کو اور اس کے ان اہل کو لایا جائے گا جو اس پر عمل کیا کرتے تھے، سورۃ البقرہ اور سورۃ آل عمران ان کے آگے آگے ہوں گی۔“ سیدنا نواس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں سورتوں کے لیے تین مثالیں بیان فرمائیں جنہیں میں اس کے بعد کبھی نہیں بھولا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”گویا وہ دو بادل ہیں، یا دو سیاہ سائبان ہیں جن کے درمیان روشنی ہے، یا گویا وہ پر پھیلائے ہوئے پرندوں کی دو ٹولیاں ہیں جو اپنے ساتھی کی طرف سے جھگڑا کریں گی۔“
ولید بن مسلم رحمہ اللہ نے اسے اپنی سند کے ساتھ اسی کی مانند ذکر کیا، البتہ انہوں نے کہا: میں نے نواس بن سمعان کلابی رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا، اور انہوں نے کہا: ”ان دونوں کے درمیان روشنی ہے، یا گویا وہ پرندوں کی دو ٹولیاں ہیں۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے اسحاق بن منصور رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 2157
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2373
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 45) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 805، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2883، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17185»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 805 | سنن ترمذي: 2883 | رياض الصالحين: 992
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الوليد بن عبد الرحمن الجرشي، الزجاج. ثقة. من الرابعة (عخ م- ٤).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 805 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) فرما رہے تھے: ’’قیامت کے دن قرآن کو اور قرآن والوں کو لایا جائے گا جو اس پر عمل کرتے تھے، سورہ بقرہ اورسورہ آل عمران وہ پیِش پیش ہوں گی۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سورتوں کے لئے تین مثالیں دیں جن کو (سننے کے بعد) میں (آج تک) نہیں بھولا، آپﷺ نے فرمایا: ’’گویا کہ وہ دو بادل ہیں یا دو سیاہ سائبان ہیں جن کے... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:1876]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
تَقْدُمُهُ: قرآن کے آگے آگے ہوں گے۔
(2)
شَرْقٌ: روشنی، نور۔
(3)
حِزْقَانِ: دو گروہ، دو قطاریں۔
فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔
اہل قرآن وہی لوگ ہوں گے جو قرآن کی محض قرآءت و تلاوت پر کفایت نہیں کرتے، بلکہ اس پر عمل پیرا ہوتے ہیں اور بار بار تلاوت کا اصلی مقصد یہی ہے کہ قرآنی ہدایات واحکامات ہر وقت پیش نظر رہیں اور سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران میں زندگی گزارنے کے بارے میں تمام سورتوں سے زیادہ اصول وضوابط اور ہدایات و تعلیمات ملتی ہیں۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1876 سے ماخوذ ہے۔