ریاض الصالحین — حدیث نمبر 992
باب: قرآن پڑھنے کی فضیلت
باب فضل قراءة القرآن
حدیث نمبر: 992
وعن النَّوَّاسِ بنِ سَمْعَانَ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «يُؤْتَى يَوْمَ القِيَامَةِ بِالقُرْآنِ وَأهْلِهِ الذينَ كَانُوا يَعْمَلُونَ بِهِ في الدُّنْيَا، تَقْدُمُه سورَةُ البَقَرَةِ وَآلِ عِمْرَانَ، تُحَاجَّانِ عَنْ صَاحِبِهِمَا». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن قرآن کو اور ان قرآن والوں کو لایا جائے گا جو دنیا میں اس پر عمل کرتے تھے، اس کے آگے آگے سورۃ البقرہ اور سورۃ آل عمران ہوں گی، وہ دونوں اپنے پڑھنے والے کی طرف سے (اللہ کے حضور) جھگڑا (اور حجت) کریں گی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 805 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) فرما رہے تھے: ’’قیامت کے دن قرآن کو اور قرآن والوں کو لایا جائے گا جو اس پر عمل کرتے تھے، سورہ بقرہ اورسورہ آل عمران وہ پیِش پیش ہوں گی۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سورتوں کے لئے تین مثالیں دیں جن کو (سننے کے بعد) میں (آج تک) نہیں بھولا، آپﷺ نے فرمایا: ’’گویا کہ وہ دو بادل ہیں یا دو سیاہ سائبان ہیں جن کے... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:1876]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
تَقْدُمُهُ: قرآن کے آگے آگے ہوں گے۔
(2)
شَرْقٌ: روشنی، نور۔
(3)
حِزْقَانِ: دو گروہ، دو قطاریں۔
فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔
اہل قرآن وہی لوگ ہوں گے جو قرآن کی محض قرآءت و تلاوت پر کفایت نہیں کرتے، بلکہ اس پر عمل پیرا ہوتے ہیں اور بار بار تلاوت کا اصلی مقصد یہی ہے کہ قرآنی ہدایات واحکامات ہر وقت پیش نظر رہیں اور سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران میں زندگی گزارنے کے بارے میں تمام سورتوں سے زیادہ اصول وضوابط اور ہدایات و تعلیمات ملتی ہیں۔
(1)
تَقْدُمُهُ: قرآن کے آگے آگے ہوں گے۔
(2)
شَرْقٌ: روشنی، نور۔
(3)
حِزْقَانِ: دو گروہ، دو قطاریں۔
فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔
اہل قرآن وہی لوگ ہوں گے جو قرآن کی محض قرآءت و تلاوت پر کفایت نہیں کرتے، بلکہ اس پر عمل پیرا ہوتے ہیں اور بار بار تلاوت کا اصلی مقصد یہی ہے کہ قرآنی ہدایات واحکامات ہر وقت پیش نظر رہیں اور سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران میں زندگی گزارنے کے بارے میں تمام سورتوں سے زیادہ اصول وضوابط اور ہدایات و تعلیمات ملتی ہیں۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1876 سے ماخوذ ہے۔