شعب الایمان — حدیث نمبر 2156
باب: سورۂ بقرہ اور آل عمران کا ذکر۔
ذكر سورة البقرة وآل عمران
ذِكْرُ سُورَةِ الْبَقَرَةِ وَآلِ عِمْرَانَ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ الطُّوسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامِ بْنِ أَبِي سَلَّامٍ الْحَبَشِيُّ ، عَنْ أَخِيهِ زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلَّامٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَفِيعًا لِأَصْحَابِهِ ، اقْرَءُوا الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ فَإِنَّهُمَا الزَّهْرَاوَانِ يَأْتِيَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ أَوْ غَيَايَتَانِ ، أَوْ كَأَنَّهُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ يُحَاجَّانِ عَنْ صَاحِبِهِمَا ، اقْرَءُوا سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ ، وَلَا يَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ .
قَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ : الْبَطَلَةُ : السَّحَرَةُ .رَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيِّ ، عَنْ أَبِي تَوْبَةَ الرَّبِيعِ بْنِ نَافِعٍ .سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن پڑھا کرو، کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے ساتھیوں کے لیے سفارشی بن کر آئے گا۔ دو روشن سورتوں، سورۃ البقرہ اور سورۃ آل عمران کو پڑھا کرو، کیونکہ یہ دونوں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی گویا وہ دو بادل ہیں، یا دو سائبان ہیں، یا گویا پر پھیلائے ہوئے پرندوں کی دو ٹولیاں ہیں، اور اپنے پڑھنے والے کی طرف سے جھگڑا کریں گی۔ سورۃ البقرہ پڑھا کرو، کیونکہ اسے اختیار کرنا باعثِ برکت ہے اور اسے چھوڑ دینا باعثِ حسرت ہے، اور باطل پرست (جادوگر) اس کی طاقت نہیں رکھتے۔“
معاویہ بن سلام رحمہ اللہ نے کہا: ”بطلہ سے مراد جادوگر ہیں۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے حسن بن علی حلوانی رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوتوبہ ربیع بن نافع رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• أبو توبة هو الربيع بن نافع، الحلبي (م ٢٤١ هـ). ثقة حجة، عابد. من العاشرة (خ م د س ق).
• معاوية بن سلام بن أبي سلام، أبوسلام الدمشقي. ثقة. من السابعة (ع).
• وأخوه زيد بن سلام- ثقة، مر.