شعب الایمان — حدیث نمبر 1892
باب: فصل: قرآن پڑھتے وقت رونا۔
فصل في البكاء عند قراءة القرآن
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ مَحْمُوَيْهِ الْعَسْكَرِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلَانِسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبِيدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ الْأَعْمَشُ : وَبَعْضُ الْحَدِيثِ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، وَعَنْ أَبِيهِ يَعْنِي : أَبَا سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اقْرَأْ عَلَيَّ " فَقُلْتُ : أَقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ ؟ قَالَ : " إِنِّي أَشْتَهِي أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي . قَالَ : فَقَرَأْتُ النِّسَاءَ حَتَّى بَلَغْتُ ( فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا ) .
قَالَ : " حَسْبُكَ " فَرَأَيْتُ عَيْنَيْهِ تَذْرِفَانِ
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ مُسَدَّدٍ ، وَصَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ يَحْيَى .سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ۔“ میں نے عرض کیا: ”کیا میں آپ کو پڑھ کر سناؤں، حالانکہ قرآن تو آپ ہی پر نازل ہوا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں پسند کرتا ہوں کہ اسے اپنے علاوہ کسی اور سے سنوں۔“ چنانچہ میں نے سورۃ النساء پڑھی، یہاں تک کہ اس آیت پر پہنچا: ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾۔
تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بس، اتنا کافی ہے۔“ تو میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے صحیح میں مسدد اور صدقہ بن فضل کے واسطے سے یحییٰ سے روایت کیا ہے۔