حدیث نمبر: 1891
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَهْلٍ الْفَقِيهُ بِبُخَارَى ، حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ مُوسَى ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّالَقَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ حَمْدَانَ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ قُرَيْشٍ قَالَا : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ، وَصَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَافِعٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : قَدِمَ عَلَيْنَا سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ بَعْدَ مَا كُفَّ بَصَرُهُ ، فَأَتَيْتُهُ مُسَلِّمًا فَانْتَسَبَنِي فَانْتَسَبْتُ . فَقَالَ : مَرْحَبًا بِابْنِ أَخِي! بَلَغَنِي أَنَّكَ حَسَنُ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ نَزَلَ بِحُزْنٍ ، وَكَآبَةٍ فَإِذَا قَرَأْتُمُوهُ فَابْكُوا ، فَإِنْ لَمْ تَبْكُوا فَتَبَاكَوْا ، وَتَغَنَّوْا بِهِ فَمَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِهِ فَلَيْسَ مِنَّا " .
لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ يُوسُفَ .
ترجمہ

عبدالرحمن بن سائب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ نابینا ہو جانے کے بعد ہمارے ہاں تشریف لائے تو میں سلام کرنے کے لیے ان کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے مجھ سے میرا نسب پوچھا اور میں نے بتا دیا۔ تو انہوں نے فرمایا: ”خوش آمدید، بھتیجے! مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم قرآن بہت اچھی آواز میں پڑھتے ہو۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک یہ قرآن غم اور اداسی کے ساتھ نازل ہوا ہے، لہٰذا جب تم اسے پڑھو تو رو پڑو، اور اگر رونا نہ آئے تو رونے کی صورت بنا لو، اور اسے خوش الحانی سے پڑھو، کیونکہ جو شخص اسے خوش الحانی سے نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں۔“
یہ ابن یوسف رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ ہیں۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1891
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2051
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن ابن ماجه 1337) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, انظر الحديث الآتي (4196) مختصرًا, قال البو صيري: ’’ فيه أبو رافع واسمه: إسماعيل بن رافع،ضعيف متروك ‘‘, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 424 (سنن ابن ماجه 1337) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 410) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 1469، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1337، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1479، 1515، 1552، والبزار فى (مسنده) برقم: 1235، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2137، 2138، 2139، 2140، 2142»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 1469 | سنن ابن ماجه: 1337 | سنن ابن ماجه: 4196
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو رجاء هو محمد بن سهل بن موسى، لم أعرفه.
• أبو عمرو بن حمدان هو محمد بن أحمد بن حمدان، مر.
• أبو بكر بن قريش هو محمد بن عبد الله، لم أعثر له على ترجمة.
• عبد الله بن محمد بن سالم- ويقال: عبد الله بن سالم- الزبيدي، أبو محمد الكوفي المفلوج (م ٢٥٣ هـ). ثقة ربما خالف. من كبار الحادية عشر (د عس ق).
• سعيد بن يعقوب الطالقاني، أبو بكر (م ٢٤٤ هـ).
• ثقة، صاحب حديث. من العاشرة (د ت س).
• إسماعيل بن رافع المدني، ضعيف، مر.
• عبد الرحمن بن السائب بن أبي نهيك المخزومي. وقيل في اسمه عبيد الله بن أبي نهيك، مقبول. من الثالثة (ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1337 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´قرآن مجید کو اچھی آواز سے پڑھنے کا بیان۔`
عبدالرحمٰن بن سائب کہتے ہیں کہ ہمارے پاس سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ آئے، وہ نابینا ہو گئے تھے، میں نے ان کو سلام کیا، تو انہوں نے کہا: تم کون ہو؟ میں نے انہیں (اپنے بارے میں) بتایا: تو انہوں نے کہا: بھتیجے! تمہیں مبارک ہو، مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم قرآن اچھی آواز سے پڑھتے ہو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: " یہ قرآن غم کے ساتھ اترا ہے لہٰذا جب تم قرآن پڑھو، تو رؤو، اگر رو نہ سکو تو بہ تکلف رؤو، اور قرآن پڑھتے وقت اسے اچھی آواز کے ساتھ پڑھو ۱؎، جو قرآن کو اچھی آواز سے نہ پڑھے، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1337]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
نیز دیگر محققین نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
تاہم دکتور بشار عواد سنن ابن ماجہ کی تحقیق میں لکھتے ہیں۔
کہ مذکورہ روایت سنداً تو ضعیف ہے۔
لیکن اس کا آخری جملہ (وَتَغَنَّوْا بِهِ فَمَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِهِ فَلَيْسَ مِنَّا)
 ’’اور قرآن مجید کواچھی آواز سے پڑھو‘‘ صحیح ہے کیونکہ یہی مسئلہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے صحیح بخاری میں مروی ہے۔
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ (لَيْسَ مِنَّا مَن لَّمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ)
 ’’جوشخص قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں‘‘ لہٰذا اس جملے کے سوا باقی روایت سنداً ضعیف ہے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: (سنن ابن ماجة، للدکتور بشا رعواد، حدیث: 1337)

(2)
اس حدیث کے آخری جملے (وَتَغَنَّوْا بِهِ فَمَنْ لَمْ يَتَغَنَّ)
کا ایک دوسرا مفہوم بھی ہے۔
جسے علامہ خطابی نے ذکر کیا ہے۔
لم يتغن بمعنی لم يستغن ہے۔
یعنی جو شخص قرآن مجید پڑھ کر اس کا علم حاصل کرکے طلب دنیا اوردیگر لا یعنی علوم بالخصوص لغو قسم کے شعر وسخن سے بے پرواہ نہ ہوجائے۔
تو وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ (معالم السنن 138/2)
 مقصد یہ ہے کہ قاری قرآن اور عالم دین کو چاہیے کہ اس شرف کے حاصل ہو جانے پر دنیا کا مال ودولت جمع کرنے اور لغو مشاغل سے بالاتر رہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1337 سے ماخوذ ہے۔