حدیث نمبر: 1827
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِيُّ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَامٍ ، عَنْ أَبِي سَلَامٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ ، فَإِنَّهُ يَأْتِي شَفِيعًا لِصَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، اقْرَءُوا الزَّهْرَاوَيْنِ : الْبَقَرَةَ ، وَآلَ عِمْرَانَ فَإِنَّهُمَا تَأْتِيَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ - أَوْ غَيَايَتَانُ - أَوْ كَأَنَّهُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافٍّ تُحَاجَّانِ عَنْ صَاحِبِهَا ، اقْرَءُوا سُورَةَ الْبَقَرَةِ ، فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ ، وَلَا تُطِيقُهَا الْبَطَلَةُ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ مُعَاوِيَةَ بْنِ سَلَامٍ عَنْ أَخِيهِ زَيْدٍ
ترجمہ

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن پڑھا کرو، کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والے کے لیے سفارشی بن کر آئے گا۔ دو روشن سورتیں، یعنی سورۃ البقرہ اور سورۃ آل عمران ضرور پڑھا کرو، کیونکہ یہ دونوں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی گویا وہ دو بادل ہیں — یا (فرمایا) دو سائبان ہیں — یا گویا وہ پر پھیلائے ہوئے پرندوں کی دو ٹولیاں ہیں، اور اپنے پڑھنے والے کی طرف سے جھگڑا کریں گی (یعنی اس کی حمایت میں دلیل دیں گی)۔ سورۃ البقرہ پڑھا کرو، کیونکہ اسے حاصل کرنا برکت ہے اور اسے چھوڑ دینا حسرت ہے، اور جادوگر اس (کے پڑھنے) کی طاقت نہیں رکھتے۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے ”الصحیح“ میں معاویہ بن سلام رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے، وہ اپنے بھائی زید رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1827
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1980
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 369) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) برقم: 21642، 21689، 21710، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 5991، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2115، والطبراني فى (الكبير) برقم: 7542، 7544، 8118، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 471، والبزار فى (مسنده) برقم: 8547، والبيهقي فى (السنن الصغير) برقم: 956»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : رياض الصالحين: 991 | صحيح مسلم: 804
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• زيد بن سلام بن أبي سلام، ثقة من رجال مسلم، مرّ. يروي عن جده أبي سلام، واسمه ممطور مر أيضًا. وفي النسختين "عن زيد بن سلام عن أمامة" والتصحيح من صحيح مسلم وغيره من المصادر.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 804 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے، ’’قرآن پڑھا کرو، کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے سے تعلق وربط رکھنے والوں کا سفارشی بن کر آئے گا۔‘‘ دو روشن نورانی سورتیں البقرہ اور آل عمران پڑھا کرو، کیونکہ وہ قیامت کے دن اس طرح آئیں گی گویا کہ وہ دو بادل یا دو سائبان ہوں یا گویا کہ وہ پرندوں کی صف باندھے ہوئے دو قطاریں ہیں، اور اپنے سے تعلق وربط رکھنے والوں کی طرف سے مدافعت کریں گی، سورہ بقرہ... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:1874]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
زَهْرَاوَيْنِ: زهراء کا تثنیہ ہے، روشن، چمکیلا، اپنی ہدایت و روشنی اور اجر عظیم کی بنا پر سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران کو یہ نام ملا۔
(2)
غَمَامَتَانِ: غمامة بادل کو کہتے ہیں اور غَيَا يَتَانِ، غَيَايَةٌ سائبان کو کہتے ہیں۔
(3)
فِرْقَانِ: ٹولی، گروہ (4)
صَوَافَّ: صَافَّةٌ: پر پھیلائے ہوئے۔
(5)
بَطَلَةٌ: سے مراد سحرۃ (ساحر کی جمع)
یعنی جادوگر ہیں۔
فوائد ومسائل: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن مجید پڑھنے کی ترغیب دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ قرآن مجید اپنے اصحاب کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور سفارش کرے گا، اصحابِ قرآن مجید سے وہ لوگ مراد ہیں جو قرآن مجید پر ایمان رکھتے ہوئےاس سے تعلق اور شغف کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور رحمت کا ذریعہ خیال کر کے اس کی تلاوت کریں اس میں تدبر و تفکر کریں اس کے احکام ہدایات پر عمل پیرا ہونے کا اہتمام کریں یا اس کی تعلیم و ہدایت کو عام کرنے اور پھیلانے کے لیے تعلیم و تدریس تبلیغ و تصنیف کی صورت میں جدو جہد کریں، یہ سب لوگ قرآن کی سفارش کے حقدار ہوں گے۔
اس حدیث میں آپﷺ نے قرآن مجید کی قرآءت و تلاوت کی عمومی ترغیب کے بعد سورۃ بقرہ اور سورہ آل عمران کی قرآءت کی مخصوص ترغیب دی ہے اور فرمایا ہے کہ یہ قیامت میں اور حشر میں جب ہر شخص سایہ کا بہت ہی حاجت مند ہو گا یہ دونوں سورتیں بادل یا سایہ دار چیز کی طرح یا پرندوں کے پروں کی طرح اپنے سے تعلق و شغف رکھنے والوں پر سایہ فگن ہوں گی، اور ان کی طرف سے مدافعت اور جواب دہی کریں گی اور آخر میں مزید فرمایا: سورہ بقرہ کے سیکھنے اور پڑھنے میں بڑی برکت ہے اور اس سے محرومی میں بڑا خسارہ ہے اور اہل بطالت سست و کاہل لوگ اس کی پابندی اور تلاوت کی طاقت نہیں رکھتے اور اس حدیث کے راوی معاویہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ (بَطَلة)
سے (سَحَر)
جادوگر مراد ہیں۔
اس سورت میں مطلب یہ ہوگا کہ جس گھر میں سورہ بقرہ کی تلاوت کا معمول ہو گا اس گھر پر کسی جادو گر کا جادو نہیں ہو گا۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سورہ بقرہ پڑھنے کی خاصیت اور تاثیر یہ بتائی ہے کہ جس گھر سورہ بقرہ پڑھی جائے، شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1874 سے ماخوذ ہے۔