حدیث نمبر: 1826
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ : أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ لِأَصْحَابِهِ : " مَنْ رَأَى مِنْكُمْ رُؤْيَا فَلْيَقُصَّهَا أَعْبُرْهَا لَهُ " فَجَاءَ رَجُلٌ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، ائْذَنْ لِي فَأَعْبُرُهَا ، قَالَ : " اعْبُرْهَا " وَكَانَ أَعْبَرَ النَّاسِ بِرُؤْيَا بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : أَمَّا الظُّلَّةُ الْإِسْلَامُ ، وَأَمَّا الْعَسَلُ وَالسَّمْنُ فَالْقُرْآنُ حَلَاوَةُ الْعَسَلِ وَلِينُ اللَّبَنِ ، وَأَمَّا الَّذِينَ يَتَكَفَّفُونَ مِنْهُ ، فَمُسْتَكْثِرٌ وَمُسْتَقِلٌّ فَهُمْ حَمَلَةُ الْقُرْآنِ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : " وَزَعَمَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ الْخَطَأَ فِي تَفْسِيرِهِ الْعَسَلَ وَالسَّمْنَ بِشَيْءٍ وَاحِدٍ وَهُوَ الْقُرْآنُ ، وَهُمَا شَيْئَانِ فَكَانَ يَنْبَغِي أَنْ يَعْبُرَ أَحَدَهُمَا بِالْقُرْآنِ وَالْآخَرَ بِالسُّنَّةِ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا کرتے تھے: ”تم میں سے جو کوئی خواب دیکھے وہ اسے بیان کرے، میں اس کی تعبیر بتاؤں گا۔“ چنانچہ ایک آدمی آیا اور پوری حدیث بیان کی (جو اوپر گزر چکی)، مگر اس روایت میں یہ ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیجیے کہ میں اس کی تعبیر کروں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تعبیر کرو۔“ اور وہ رسول اللہ ﷺ کے بعد لوگوں میں خوابوں کی سب سے بڑھ کر تعبیر کرنے والے تھے۔ انہوں نے کہا: ”سائبان سے مراد اسلام ہے، اور شہد اور گھی سے مراد قرآن ہے، یعنی شہد کی مٹھاس اور دودھ کی نرمی۔ اور جو لوگ اس سے لپ بھر بھر کر لے رہے تھے، ان میں کوئی زیادہ لینے والا ہے اور کوئی کم لینے والا، تو یہ قرآن کے حاملین ہیں۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے عبداللہ بن عبدالرحمٰن دارمی رحمہ اللہ سے، انہوں نے محمد بن کثیر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”بعض اہلِ علم کا خیال ہے کہ (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے) غلطی ان کی اس تفسیر میں ہوئی کہ انہوں نے شہد اور گھی کو ایک ہی چیز یعنی قرآن قرار دیا، حالانکہ وہ دو چیزیں ہیں، لہٰذا مناسب یہ تھا کہ ان میں سے ایک کی تعبیر قرآن سے کرتے اور دوسری کی سنت سے۔ اور اللہ بہتر جانتا ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1826
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1979
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 368) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6639، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2269، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3268، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3918، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2114، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2156»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو المثنى هو معاذ بن المثنى، مرّ.
• سليمان بن كثير العبدي، البصري، أبو داود، وأبو محمد (م ١٦٣ هـ) لا بأس به في غير الزهري. من السابعة (ع). وفي روايته عن الزهري كلام. راجع "الميزان" (٢/ ٢٢٠) وهنا هو يروي عن الزهري.