حدیث نمبر: 1728
سَمِعْتُ أَبَا الْحَسَنِ عَلِيَّ بْنَ حَمْزَةَ بْنِ عَلِيٍّ الْعَلَوِيَّ يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الشِّيرَازِيَّ يَقُولُ : نَظَرَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ خَفِيفٍ يَوْمًا إِلَى ابْنِ مَكْتُومٍ وَجَمَاعَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ يَكْتُبُونَ شَيْئًا . فَقَالَ : " مَا هَذَا ؟ " فَقَالُوا : نَكْتُبُ كَذَا وَكَذَا . فَقَالَ : " اشْتَغِلُوا بِتَعَلُّمْ شَيْءٍ ، وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ كَلَامُ الصُّوفِيَّةِ فَإِنِّي كُنْتُ أَخَبِّئُ مِحْبَرَتِي فِي جَيْبِ مُرَقَّعَتِي وَالْكَاغِذِ فِي حُجُزَةٍ سَرَاوِيلِي ، وَكُنْتُ أَذْهَبُ خَفِيًّا إِلَى أَهْلِ الْعِلْمِ ، فَإِذَا عَلِمُوا بِي خَاصَمُونِي ، وَقَالُوا : لَا تَفْلَحُ ، ثُمَّ احْتَاجُوا إِلَيَّ بَعْدَ ذَلِكَ " .
ترجمہ

ابو عبداللہ محمد بن عبداللہ شیرازی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک دن ابو عبداللہ بن خفیف رحمہ اللہ نے ابن مکتوم اور ان کے ساتھیوں کی ایک جماعت کو کچھ لکھتے دیکھا تو فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ہم فلاں فلاں چیز لکھ رہے ہیں۔ تو انہوں نے فرمایا: ”کچھ نہ کچھ سیکھنے میں لگے رہو، اور صوفیہ کی باتیں تمہیں دھوکے میں نہ ڈالیں، کیونکہ میں اپنی دوات اپنے پیوند لگے جبے کی جیب میں اور کاغذ اپنی شلوار کے نیفے میں چھپا کر رکھتا تھا، اور چھپ کر اہلِ علم کے پاس جایا کرتا تھا؛ پھر جب انہیں میری خبر ہو جاتی تو مجھ سے جھگڑتے اور کہتے: ”تم کامیاب نہیں ہو گے“، پھر اس کے بعد وہی لوگ میرے محتاج ہوئے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثامن عشر من شعب الايمان وهو باب في نشر العلم والا يمنعه اهله اهله / حدیث: 1728
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1870
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن عبيد الله بن باكويه الشيرازي (م ٤٢٨ هـ). شيخ الصوفية، معظم ما نقل عنه حكايات. وله تصانيف ومجموع. راجع "الأنساب" (٢/ ٥٥)، "السير" (١٧/ ٥٤٤)، "الوافي" (٣/ ٣٢٢)، "شذرات" (٣/ ٢٤٢).