شعب الایمان — حدیث نمبر 10540
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔
الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير
حدیث نمبر: 10540
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ قَالَ : كَتَبَ بِهِ إِلَيَّ وَقَرَأْتُهُ عَلَيْهِ سَمِعَ أَبَا عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ صَاحِبَ هَذِهِ الْحُجْرَةِ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَا تُنْزَعُ الرَّحْمَةُ إِلَّا مِنْ شَقِيٍّ " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس حجرے والے، سچے اور جن کی سچائی کی تصدیق کی گئی ہے، ابو القاسم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”رحمت صرف بدبخت شخص سے ہی چھین لی جاتی ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو داود هو الطيالسي سليمان بن داود.
• أبو داود هو الطيالسي سليمان بن داود.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4942 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´رحمت و شفقت اور مہربانی کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے صادق و مصدوق ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو اس کمرے میں رہتے تھے ۱؎ فرماتے سنا ہے: " رحمت (مہربانی و شفقت) صرف بدبخت ہی سے چھینی جاتی ہے ۲؎۔" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4942]

فوائد ومسائل:
1) رسول اللہ ﷺ کا وصف صادق و مصدوق یوں ہے کہ آپؐ اپنے قول و فعل اور خبر میں صادق (سچے) تھے۔
اور اللہ اس کے فرشتوں اور مومنین نے آپ ﷺ کے نبی ورسول ہونے کی تصدیق کی ہے تو اس اعتبار سے آپ مصدوق ہوئے۔
2) آپﷺ کے رحم کا دائرہ، اپنے، پرائے، چھوٹے، بڑے زیر دست، ملازمین اور حیوانوں تک کو وسیع ہے۔
صاحبِ ایمان کو کسی بھی موقع پر کسی کے ساتھ ظلم کا معاملہ نہیں کرنا چاہیئے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4942 سے ماخوذ ہے۔