شعب الایمان — حدیث نمبر 10538

باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔

الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير

حدیث نمبر: 10538
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحُرْفِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا الْحَوْضِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ : كَتَبَ إِلَيَّ مَنْصُورٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ صَاحِبَ هَذِهِ الْحُجْرَةِ يَقُولُ : " لَا تُنْزَعُ الرَّحْمَةُ إِلَّا مِنْ قَلْبِ شَقِيٍّ " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابوالقاسم ﷺ کو، جو سچے اور جن کی سچائی کی تصدیق کی گئی ہے اور اس حجرے والے ہیں، یہ فرماتے ہوئے سنا: ”رحمت صرف بدبخت کے دل سے چھینی جاتی ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس والسبعون من شعب الايمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير / حدیث: 10538
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 11049
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن أبي داود 4942) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, أخرجه الترمذي (1923 وسنده حسن) (سنن أبي داود 4942) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 401) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1923 | سنن ابي داود: 4942 | شعب الإيمان: 10540
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الحوضي هو حفص بن عمر بن الحارث بن سخبرة أبو عمرو الأزدي النمري.
• منصور هو ابن زاذان.
• أبو عثمان التبان مولى المغيرة بن شعبة، قيل: اسمه سعد، وقيل: عمران. مقبول، من الثالثة (خت د ت س)

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4942 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´رحمت و شفقت اور مہربانی کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے صادق و مصدوق ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو اس کمرے میں رہتے تھے ۱؎ فرماتے سنا ہے: " رحمت (مہربانی و شفقت) صرف بدبخت ہی سے چھینی جاتی ہے ۲؎۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4942]
فوائد ومسائل:
1) رسول اللہ ﷺ کا وصف صادق و مصدوق یوں ہے کہ آپؐ اپنے قول و فعل اور خبر میں صادق (سچے) تھے۔
اور اللہ اس کے فرشتوں اور مومنین نے آپ ﷺ کے نبی ورسول ہونے کی تصدیق کی ہے تو اس اعتبار سے آپ مصدوق ہوئے۔

2) آپﷺ کے رحم کا دائرہ، اپنے، پرائے، چھوٹے، بڑے زیر دست، ملازمین اور حیوانوں تک کو وسیع ہے۔
صاحبِ ایمان کو کسی بھی موقع پر کسی کے ساتھ ظلم کا معاملہ نہیں کرنا چاہیئے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4942 سے ماخوذ ہے۔