شعب الایمان — حدیث نمبر 10307
باب: ایمان کی شاخوں میں سے بہترویں شاخ: غیرت اور دیوثی (کی مذمت) کا باب۔
الثاني والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الغيرة والمذاء
حدیث نمبر: 10307
(72) الثَّانِي وَالسَّبْعُونَ مِنْ شُعَبِ الْإِيمَانِ " وَهُوَ بَابٌ فِي الْغَيْرَةِ وَالْمِذَاءِ "
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَغَارُ ، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَغَارُ ، وَغَيْرَةُ اللَّهِ أَنْ يَأْتِيَ الْمُؤْمِنُ مَا حَرَّمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ عَنْ شَيْبَانَ .
وَأَخْرَجَهُ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ يَحْيَى .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل غیرت فرماتا ہے اور مومن بھی غیرت کرتا ہے، اور اللہ کی غیرت یہ ہے کہ مومن وہ کام کرے جو اللہ عزوجل نے اس پر حرام کیا ہے۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ابو نعیم رحمہ اللہ سے، انہوں نے شیبان سے روایت کیا ہے۔
اور انہوں نے اسے ایک دوسری سند سے بھی یحییٰ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبيد الله بن موسى هو ابن المختار باذام العبسي الكوفي.
• شيبان هو ابن عبد الرحمن التميمي النحوي أبو معاوية البصري.
• يحيى هو ابن أبي كثير.
• عبيد الله بن موسى هو ابن المختار باذام العبسي الكوفي.
• شيبان هو ابن عبد الرحمن التميمي النحوي أبو معاوية البصري.
• يحيى هو ابن أبي كثير.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5223 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5223. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "اللہ تعالٰی کو غیرت اس پر آتی ہے جب بندہ مومن وہ کرے جسے اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:5223]
حدیث حاشیہ: غیرت اللہ کی ایک صفت ہے۔
اہلحدیث اس کو بھی اور صفات ہی کی طرح اپنے ظاہر پر محمول کرتے ہیں اور اس کی تاویل نہیں کرتے اورکہتے ہیں کہ اس کی حقیقت اللہ ہی خوب جانتا ہے۔
اہلحدیث اس کو بھی اور صفات ہی کی طرح اپنے ظاہر پر محمول کرتے ہیں اور اس کی تاویل نہیں کرتے اورکہتے ہیں کہ اس کی حقیقت اللہ ہی خوب جانتا ہے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5223 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5223 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5223. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "اللہ تعالٰی کو غیرت اس پر آتی ہے جب بندہ مومن وہ کرے جسے اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:5223]
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک بندۂ مومن کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی حرام کی ہوئی چیزوں کا ارتکاب کر کے اس کی غیرت کو چیلنج نہ کرے کیونکہ جب ایسا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے فوراً تباہ و برباد کر سکتا ہے۔
(2)
بعض لوگ غیرت کی تاویل کرتے ہیں کہ اس سے مراد غضب ہے جو غیرت کو لازم ہے، لیکن ہمارے رجحان کے مطابق اس کی تاویل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ اسے اپنے حقیقی معنی پر محمول کرنا چاہیے جیسا کہ دوسری صفات میں کہا جاتا ہے۔

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5223 سے ماخوذ ہے۔