ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1806

باب: اللہ عزوجل یا اس کے رسول ﷺ نے جس چیز سے منع فرمایا ہے اس کے ارتکاب سے ڈرانے کا بیان

باب التحذير من ارتكاب ما نهى الله - عز وجل - أَو رسوله - صلى الله عليه وسلم - عنه

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قال الله تعالى: ﴿فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أمْرِهِ أَنْ تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾ [النور: ٦٣]، وقال تعالى: ﴿وَيُحَذِّرُكُمُ اللهُ نَفْسَهُ﴾ [آل عمران: ٣٠]، وقال تعالى: ﴿إنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ﴾ [البروج: ١٢]، وقال تعالى: ﴿وَكَذِلكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ القُرَى وَهِيَ ظَالِمَةٌ إنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ؟ [هود: ١٠٢].

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پس جو لوگ اس کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ڈرنا چاہیے کہ کہیں ان پر کوئی فتنہ نہ آ پڑے یا انہیں کوئی دردناک عذاب نہ آ پہنچے۔“ (سورۃ النور: 63)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے۔“ (سورۃ آل عمران: 30)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے۔“ (سورۃ البروج: 12)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور تیرے رب کی پکڑ ایسی ہی ہے جب وہ بستیوں کو پکڑتا ہے جبکہ وہ ظلم کرنے والی ہوں، بے شک اس کی پکڑ دردناک، سخت ہے۔“ (سورۃ ہود: 102)

حدیث نمبر: 1806
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قالَ: «إنَّ اللهَ تَعَالَى يَغَارُ، وَغَيْرَة اللهِ، أَنْ يَأْتِيَ المَرْءُ مَا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ». متفق عليه.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ غیرت کرتا ہے، اور اللہ کی غیرت یہ ہے کہ آدمی اس کام کا ارتکاب کرے جسے اللہ نے اس پر حرام کیا ہے۔“
(متفق علیہ)

وضاحت:
یہ حدیث نمبر 64 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1806
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث انظر الحديث (64). أخرجه: البخاري 7/ 45 (5223)، ومسلم 8/ 101 (2761).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 5223 | صحيح مسلم: 2761 | رياض الصالحين: 64
انظر الحديث (٦٤).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5223 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5223. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "اللہ تعالٰی کو غیرت اس پر آتی ہے جب بندہ مومن وہ کرے جسے اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:5223]
حدیث حاشیہ: غیرت اللہ کی ایک صفت ہے۔
اہلحدیث اس کو بھی اور صفات ہی کی طرح اپنے ظاہر پر محمول کرتے ہیں اور اس کی تاویل نہیں کرتے اورکہتے ہیں کہ اس کی حقیقت اللہ ہی خوب جانتا ہے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5223 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5223 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5223. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "اللہ تعالٰی کو غیرت اس پر آتی ہے جب بندہ مومن وہ کرے جسے اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:5223]
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک بندۂ مومن کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی حرام کی ہوئی چیزوں کا ارتکاب کر کے اس کی غیرت کو چیلنج نہ کرے کیونکہ جب ایسا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے فوراً تباہ و برباد کر سکتا ہے۔
(2)
بعض لوگ غیرت کی تاویل کرتے ہیں کہ اس سے مراد غضب ہے جو غیرت کو لازم ہے، لیکن ہمارے رجحان کے مطابق اس کی تاویل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ اسے اپنے حقیقی معنی پر محمول کرنا چاہیے جیسا کہ دوسری صفات میں کہا جاتا ہے۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5223 سے ماخوذ ہے۔