ریاض الصالحین — حدیث نمبر 64

باب: مراقبہ (یہ دھیان رکھنا کہ اللہ تعالیٰ ہر حال میں دیکھ رہا ہے)

باب المراقبة

حدیث نمبر: 64
الخامس: عن أبي هريرةَ - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ الله تَعَالَى يَغَارُ، وَغَيرَةُ الله تَعَالَى، أَنْ يَأتِيَ المَرْءُ مَا حَرَّمَ الله عَلَيهِ» متفق عَلَيهِ.
و«الغَيْرةُ»: بفتحِ الغين، وَأَصْلُهَا الأَنَفَةُ.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ غیرت کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی غیرت یہ ہے کہ آدمی اس کام کا ارتکاب کرے جسے اللہ نے اس پر حرام کیا ہے۔“
(متفق علیہ)
«الغَيْرةُ»: غین کے فتحہ کے ساتھ، اور اس کی اصل (معنی) خودداری اور ناگواری ہے۔

وضاحت:
«مَا حَرَّمَ الله عَلَيهِ» : اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کے لیے صفتِ غیرت کا اثبات ہے۔ اس میں اور صفات کی دیگر احادیث و آیات میں اہلِ سنت والجماعت کا طریقہ یہ ہے کہ وہ انہیں اللہ سبحانہ کے لیے اس طرح ثابت کرتے ہیں جیسے اس کی شان کے لائق ہے۔ وہ کہتے ہیں: اللہ غیرت کرتا ہے لیکن مخلوق کی غیرت کی طرح نہیں، اور اللہ خوش ہوتا ہے لیکن مخلوق کی خوشی کی طرح نہیں، اور اللہ کے لیے وہ کامل صفات ہیں جو اس کے لائق ہیں، اور وہ مخلوقات کی صفات کے مشابہ نہیں۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/262)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 64
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 45 (5223)، ومسلم 8/ 101 (2761).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 5223 | صحيح مسلم: 2761 | رياض الصالحين: 1806
في الحديث إثبات الغيرة لله تعالى، وسبيل أهل السنة والجماعة فيه، وفي غيره من أحاديث الصفات وآيات الصفات أنهم يثبتونها لله سبحانه على الوجه اللائق به، يقولون: إن الله يغار لكن ليست كغيرة المخلوق، وإن الله يفرح ولكن ليس كفرح المخلوق، وإن الله له من الصفات الكاملة ما يليق به، ولا تشبه صفات المخلوقين. شرح رياض الصالحين لابن عثيمين ١/ ٢٦٢.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5223 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5223. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "اللہ تعالٰی کو غیرت اس پر آتی ہے جب بندہ مومن وہ کرے جسے اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:5223]
حدیث حاشیہ: غیرت اللہ کی ایک صفت ہے۔
اہلحدیث اس کو بھی اور صفات ہی کی طرح اپنے ظاہر پر محمول کرتے ہیں اور اس کی تاویل نہیں کرتے اورکہتے ہیں کہ اس کی حقیقت اللہ ہی خوب جانتا ہے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5223 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5223 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5223. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "اللہ تعالٰی کو غیرت اس پر آتی ہے جب بندہ مومن وہ کرے جسے اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:5223]
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک بندۂ مومن کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی حرام کی ہوئی چیزوں کا ارتکاب کر کے اس کی غیرت کو چیلنج نہ کرے کیونکہ جب ایسا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے فوراً تباہ و برباد کر سکتا ہے۔
(2)
بعض لوگ غیرت کی تاویل کرتے ہیں کہ اس سے مراد غضب ہے جو غیرت کو لازم ہے، لیکن ہمارے رجحان کے مطابق اس کی تاویل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ اسے اپنے حقیقی معنی پر محمول کرنا چاہیے جیسا کہ دوسری صفات میں کہا جاتا ہے۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5223 سے ماخوذ ہے۔