شعب الایمان — حدیث نمبر 10064
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ مِنْ كِتَابِهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ الْهَرَوِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ : أَقْبَلْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ الْمَدِينَةِ فَبَصُرَ بِجَمَاعَةٍ فَقَالَ : " عَلَامَ اجْتَمَعَ هَؤُلَاءِ ؟ " قِيلَ : عَلَى قَبْرٍ يَحْفِرُونَهُ ، قَالَ : فَفَزِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَبَدَرَ بَيْنَ يَدَيْ أَصْحَابِهِ مُسْرِعًا حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْقَبْرِ فَحَثَا عَلَيْهِ ، قَالَ الْبَرَاءُ : فَاسْتَقْبَلْتُهُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ لِأَنْظُرَ مَا يَصْنَعُ ، فَرَأَيْتُهُ بَكَى حَتَّى بَلَّ الثَّرَى مِنْ دُمُوعِهِ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا ، فَقَالَ : " أَيْ إِخْوَانِي لِمِثْلِ هَذَا فَأَعِدُّوا " .سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کے ساتھ مدینہ کے کسی حصے میں آ رہا تھا کہ آپ ﷺ نے لوگوں کی ایک جماعت دیکھی تو فرمایا: ”یہ لوگ کس لیے جمع ہیں؟“ عرض کیا گیا: ایک قبر کھود رہے ہیں۔ بیان کرتے ہیں: تو نبی ﷺ گھبرا گئے اور اپنے صحابہ سے آگے تیزی سے لپکتے ہوئے قبر تک پہنچے اور اس پر مٹی ڈالی۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں آپ ﷺ کے سامنے آ گیا تاکہ دیکھوں کہ آپ ﷺ کیا کرتے ہیں، تو میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اتنا روئے کہ آپ ﷺ کے آنسوؤں سے مٹی تر ہو گئی، پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”میرے بھائیو! اس جیسے دن کے لیے تیاری کر لو۔“
• أبو عبد الله الصفار هو محمد بن عبد الله بن أحمد الزاهد الأصبهاني.