شعب الایمان — حدیث نمبر 10065

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔

الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل

حدیث نمبر: 10065
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي قَمَّاشٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْفٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَيِّسُ الْمُؤْمِنِينَ أَكْثَرُهُمْ لِلْمَوْتِ ذِكْرًا ، وَأَحْسَنُهُمْ لِلْمَوْتِ اسْتِعْدَادًا أُولَئِكَ الْأَكْيَاسُ " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومنوں میں سب سے زیادہ سمجھدار وہ ہے جو موت کو سب سے زیادہ یاد کرتا ہو اور اس کے لیے سب سے اچھی تیاری کرتا ہو، یہی لوگ حقیقی عقل مند ہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 10065
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10549
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن ابن ماجه 4259) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 131) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (الزهد) 2/ 1423»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 4259 | معجم صغير للطبراني: 1048
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• العلاء بن عتبة هو اليحصبي، صدوق، من السادسة (د).
• عطاء هو ابن أبي رباح القرشي.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4259 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´موت کی یاد اور اس کی تیاری کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا کہ آپ کے پاس ایک انصاری شخص آیا، اس نے آپ کو سلام کیا، پھر کہنے لگا: اللہ کے رسول! مومنوں میں سے کون سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو ان میں سب سے اچھے اخلاق والا ہے "، اس نے کہا: ان میں سب سے عقلمند کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو ان میں موت کو سب سے زیادہ یاد کرے، اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے سب سے اچھی تیاری کرے، وہی عقلمند ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4259]
اردو حاشہ:
فوائدو مسائل: (1)
اچھا اخلاق اللہ کے ہاں درجات کی بلندی کا باعث ہے۔

(2)
موت کا ذکر کرنے سے دل کی غفلت دور ہوتی ہے۔

(3)
موت کو یاد رکھنے سےآخرت کے لئے تیاری کرنے کی ترغیب ہوتی ہے۔

(4)
اصل عقل مندی آخرت کی نعمتیں حاصل کرنے کے لئے محنت کرنا ہے۔
دنیا کی فانی اور بے حقیقت اشیاء پر پوری توجہ لگا دینا بے وقوفی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4259 سے ماخوذ ہے۔