کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی روزوں کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ عاشوراء کا روزہ رکھا جائے کیونکہ یہود اسے عید مناتے تھے اور اسے روزہ نہیں رکھتے تھے
حدیث نمبر: 3627
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : كَانَتْ يَهُودُ تَتَّخِذُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ عِيدًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَالِفُوهُمْ ، صُومُوا أَنْتُمْ " .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہودی عاشورہ کے دن کو عید قرار دیتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ ان کے برخلاف کرو تم لوگ (عاشورہ کے دن) روزہ رکھو۔