کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اذکار کا بیان - اس چیز کا ذکر جو کہنے والے کو ہدایت دیتی ہے، کافی ہوتی ہے اور حفاظت کرتی ہے جب وہ اسے اپنے گھر سے نکلتے وقت کہتا ہے
حدیث نمبر: 822
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ : فَقَالَ : " بِسْمِ اللَّهِ ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ ، لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ ، فَيُقَالُ لَهُ : حَسْبُكَ قَدْ كُفِيتَ وَهُدِيتَ وَوُقِيتَ . فَيَلْقَى الشَّيْطَانُ شَيْطَانًا آخَرَ فَيَقُولُ لَهُ : كَيْفَ لَكَ بِرَجُلٍ قَدْ كُفِيَ وَهُدِيَ وَوُقِيَ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب کوئی شخص اپنے گھر سے نکلتے ہوئے یہ پڑھتا ہے: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے میں نےاللہ تعالیٰ پر توکل کیا اور اللہ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ۔“ تو اس شخص سے یہ کہا: جاتا ہے تمہارے لئے اتنا کافی ہے تمہاری کفایت کر دی گئی تمہاری رہنمائی کی گئی اور تم کو بچا لیا گیا پھر شیطان دوسرے شیطان سے ملتا ہے۔ اس سے کہتا ہے: ایسے شخص کے ساتھ تم کیا کر سکتے ہو، جس کی کفایت بھی کر لی گئی ہو رہنمائی بھی کر دی گئی ہو اور اسے بچا بھی لیا گیا۔