صحیح ابن حبان
كتاب الحدود— کتاب: حدود کے احکام و مسائل
باب حد السرقة - ذكر نفي القطع عن المنتهب ما ليس له- باب: چوری کی حد کا بیان - چھیننے والے پر قطعِ ید (ہاتھ کاٹنے) کی نفی جب وہ کسی ایسی چیز کو چھینے جو اس کی ملکیت نہ ہو۔
حدیث نمبر: 4458
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ بِحِرَّانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيْسَ عَلَى الْمُخْتَلِسِ ، وَلا عَلَى الْخَائِنِ قَطْعٌ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” چھین لینے والے شخص اور خیانت کرنے والے شخص کو (ہاتھ کاٹنے) کی سزا نہیں دی جائے گی۔ “