کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: چوری کی حد کا بیان - چھیننے والے پر قطعِ ید (ہاتھ کاٹنے) کی نفی جب وہ کسی ایسی چیز کو چھینے جو اس کی ملکیت نہ ہو۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ الْعَابِدُ بِحِمْصَ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِِهَابٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيْسَ عَلَى مُنْتَهِبٍ ، وَلا مُخْتَلِسٍ ، وَلا خَائِنٍ قَطْعٌ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اچک لینے والے، چھین لینے والے اور خیانت کرنے والے شخص کو (ہاتھ) کاٹنے (کی) سزا نہیں دی جائے گی۔ “
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ بِحِرَّانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيْسَ عَلَى الْمُخْتَلِسِ ، وَلا عَلَى الْخَائِنِ قَطْعٌ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” چھین لینے والے شخص اور خیانت کرنے والے شخص کو (ہاتھ کاٹنے) کی سزا نہیں دی جائے گی۔ “