صحیح ابن حبان
كتاب الحدود— کتاب: حدود کے احکام و مسائل
باب حد السرقة - ذكر نفي القطع عن المنتهب ما ليس له- باب: چوری کی حد کا بیان - چھیننے والے پر قطعِ ید (ہاتھ کاٹنے) کی نفی جب وہ کسی ایسی چیز کو چھینے جو اس کی ملکیت نہ ہو۔
حدیث نمبر: 4457
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ الْعَابِدُ بِحِمْصَ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِِهَابٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيْسَ عَلَى مُنْتَهِبٍ ، وَلا مُخْتَلِسٍ ، وَلا خَائِنٍ قَطْعٌ " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اچک لینے والے، چھین لینے والے اور خیانت کرنے والے شخص کو (ہاتھ) کاٹنے (کی) سزا نہیں دی جائے گی۔ “