حدیث نمبر: 990
«اشتكت النار إلى ربها فقالت: يا رب أكل بعضي بعضا فأذن لها بنفسين نفس في الشتاء ونفس في الصيف فهو أشد ما تجدون من الحر وأشد ما تجدون من الزمهرير»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جہنم کی آگ نے اپنے رب سے شکایت کی اور عرض کیا: اے میرے رب! میرے ایک حصے نے دوسرے حصے کو کھا لیا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانس لینے کی اجازت دی، ایک سانس سردیوں میں اور ایک سانس گرمیوں میں۔ پس تم جو شدید ترین گرمی محسوس کرتے ہو اور جو شدید ترین سردی محسوس کرتے ہو، یہ اسی کی وجہ سے ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 990
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [مالك ق هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة ١٤٥٧: حم.