صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 925
«إسباغ الوضوء شطر الإيمان والحمد لله تملأ الميزان والتسبيح والتكبير يملأ السموات والأرض والصلاة نور والزكاة برهان والصبر ضياء والقرآن حجة لك أو عليك كل الناس يغدو فبائع نفسه فمعتقها أو موبقها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کامل وضو کرنا آدھا ایمان ہے، اور «الْحَمْدُ لِلَّهِ» میزان کو بھر دیتا ہے، اور تسبیح اور تکبیر (سبحان اللہ اور اللہ اکبر) آسمانوں اور زمین کے درمیانی خلا کو بھر دیتے ہیں، نماز نور ہے، زکوٰۃ (ایمان کی) دلیل ہے، صبر روشنی ہے، اور قرآن تمہارے حق میں دلیل ہے یا تمہارے خلاف۔ ہر انسان صبح اٹھ کر اپنی جان کا سودا کرتا ہے، پھر یا تو وہ اسے (نیکی کر کے) آزاد کروا لیتا ہے یا (گناہ کر کے) ہلاک کر دیتا ہے۔“