صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 908
«اركبوا هذه الدواب سالمة واتدعوها سالمة ولا تتخذوها كراسي لأحاديثكم في الطرق والأسواق فرب مركوبة خير من راكبها وأكثر ذكرا منه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ان سواری کے جانوروں پر ان کے صحیح سلامت ہونے کی حالت میں سواری کیا کرو اور انہیں صحیح سلامت حالت میں ہی چھوڑا کرو، اور راستوں اور بازاروں میں اپنی گفتگو کے دوران انہیں کرسیاں مت بناؤ (یعنی ان پر بیٹھ کر طویل باتیں نہ کیا کرو)، کیونکہ بسا اوقات جس جانور پر سواری کی جا رہی ہوتی ہے وہ اپنے سوار سے بہتر ہوتا ہے اور اس سے زیادہ اللہ کا ذکر کرنے والا ہوتا ہے۔“