صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 9
«آالفقر تخافون؟ والذي نفسي بيده لتصبن عليكم الدنيا صبا حتى لا يزيغ قلب أحدكم إن أزاغه إلا هي, وأيم الله لقد تركتكم على مثل البيضاء ليلها ونهارها سواء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا تم فقر و محتاجی سے ڈرتے ہو؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم پر دنیا (کی دولت) اس قدر کثرت سے انڈیلی جائے گی کہ اگر تم میں سے کسی کا دل حق سے بھٹکے گا تو صرف اسی (دنیا کی محبت) کی وجہ سے بھٹکے گا۔ اور اللہ کی قسم! بلاشبہ میں نے تمہیں ایک ایسی روشن اور شفاف راہ پر چھوڑا ہے جس کی رات اور دن بالکل یکساں (روشن) ہیں۔“