صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 891
«أربعون خصلة أعلاهن منحة العنز لا يعمل عبد بخصلة منها رجاء ثوابها وتصديق موعودها إلا أدخله الله تعالى بها الجنة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”چالیس نیک خصلتیں ہیں جن میں سب سے اعلیٰ کسی کو دودھ پینے کے لیے بکری کا عطیہ دینا ہے، جو بندہ بھی ان خصلتوں میں سے کسی ایک پر ثواب کی امید رکھتے ہوئے اور اس پر کیے گئے وعدے کو سچا مانتے ہوئے عمل کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی بدولت اسے جنت میں داخل فرما دے گا۔“