حدیث نمبر: 878
«أربعة دنانير: دينار أعطيته مسكينا ودينار أعطيته في رقبة ودينار أنفقته في سبيل الله ودينار أنفقته على أهلك أفضلها الذي أنفقته على أهلك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”(خرچ کیے جانے والے) چار (طرح کے) دینار ہیں: ایک وہ دینار جو تم نے کسی مسکین کو دیا، ایک وہ دینار جو تم نے کسی غلام کو آزاد کرانے میں خرچ کیا، ایک وہ دینار جو تم نے اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) خرچ کیا، اور ایک وہ دینار جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا۔ ان سب میں سے افضل (اور زیادہ ثواب والا) وہ دینار ہے جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 878
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خد] عن أبي هريرة. صحيح مسلم ٣/٧٨.