صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 873
«أربع إذا كن فيك فلا عليك ما فاتك من الدنيا صدق الحديث وحفظ الأمانة وحسن الخلق وعفة مطعم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”چار خصلتیں ایسی ہیں کہ اگر وہ تم میں پائی جائیں، تو پھر دنیا کی جو چیز بھی تم سے چھوٹ جائے اس کا تم پر کوئی افسوس (نقصان) نہیں: سچ بولنا، امانت کی حفاظت کرنا، اچھے اخلاق کا ہونا اور رزق (کھانے پینے) میں پاکیزگی (حلال کا اہتمام) ہونا۔“